مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ الزَّوَاجِ عَلَى سُورَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ
قرآن مجید کی کسی سورت کے عوض نکاح کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1117
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ: أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي قَدْ وَهَبْتُ نَفْسِي لَكَ، فَقَامَتْ قِيَامًا طَوِيلًا، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ: زَوِّجْنِيهَا إِنْ لَمْ يَكُنْ لَكَ فِيهَا حَاجَةٌ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ تُصْدِقُهَا إِيَّاهُ"؟، فَقَالَ: مَا عِنْدِي إِلَّا إِزَارِي هَذَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنْ أَعْطَيْتَهَا إِيَّاهُ، جَلَسْتَ لَا إِزَارَ لَكَ، فَالْتَمِسْ شَيْئًا"، فَقَالَ: مَا أَجِدُ شَيْئًا. قَالَ:"فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ". [ ص: 34 ] فَالْتَمَسَ فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ"؟ قَالَ: نَعَمْ سُورَةُ كَذَا وَسُورَةُ كَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے خود کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا“، وہ دیر تک کھڑی رہی، پھر ایک صحابی کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! اس سے میرا نکاح کر دیں اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی ضرورت نہیں“۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”اس کو مہر دینے کے لیے تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ اس صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا: ”میرے پاس اس تہبند کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے“۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر یہ تم اسے دے دو گے تو تم بیٹھ جاؤ گے، تمہارے پاس تہبند نہ ہوگا، کوئی چیز تلاش کرلو“۔ اس نے کہا: ”میں کچھ نہیں پاتا“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تلاش کرو اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو“۔ اس صحابی نے تلاش کیا مگر کچھ نہ ملا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: ”کیا تجھے کچھ قرآن یاد ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں، فلاں فلاں سورتیں“، انہوں نے سورتوں کے نام لیے۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہارا نکاح اس سے اس مہر کے ساتھ کیا جو تمہیں قرآن یاد ہے (یعنی تم اسے سکھاؤ گے)۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 1117]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الوكالة، باب وكالة المرأة الامام في النكاح (2310)، (5029)، (5030)، ومسلم، النكاح، باب الصداق جواز كونه تعلیم قرآن و خاتم حديد ..... الخ (1425).»
حدیث نمبر: 1118
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَوَّجَ امْرَأَةً بِسُورَةٍ مِنَ الْقُرْآنِ.
سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کا نکاح قرآن کی سورتوں کے عوض کیا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1117).»
حدیث نمبر: 1119
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي حَازِمِ بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِيَّ: أَنَّ رَجُلًا خَطَبَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً قَائِمَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدَاقِهَا، فَقَالَ:"الْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِيدٍ". أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الصَّدَاقِ وَالْإِيلَاءِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الْمَنَاسِكِ، وَالثَّالِثَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
ابو حازم بن دینار سے روایت ہے کہ انہوں نے سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ایک صحابی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑی عورت سے منگنی کا پیغام بھیجا، تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس کے مہر کے متعلق کہا اور فرمایا: ”جاؤ تلاش کرو، اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 1119]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1117).»