🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابُ مَا كَانَ مِنْ نِكَاحِ الْمُتْعَةِ
نکاحِ متعہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1155
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ، يَقُولُ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ مَعَنَا نِسَاءٌ، فَأَرَدْنَا أَنْ نَخْتَصِيَ، فَنَهَانَا عَنْ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْكِحَ الْمَرْأَةَ إِلَى أَجَلٍ بِالشَّيْءِ.
قیس بن ابی حازم نے بیان کیا کہ میں نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کرتے اور ہمارے ساتھ بیویاں نہ ہوتیں، سو ہم نے خصی ہونے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس سے منع فرما دیا، پھر ہمیں ایک معین مدت تک کسی چیز (مہر) کے بدلے عورت سے نکاح (متعہ) کی اجازت دے دی گئی۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 1155]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى النكاح، باب ما يكره من التبتل والخصاء (5075)، (4615) ومسلم النكاح، باب نكاح المتعة وبيان انه ابيح ثم نسخ ...... الخ (1404).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1156
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: كُنَّا نَغْزُو مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَيْسَ مَعَنَا نِسَاءٌ، فَأَرَدْنَا أَنْ نَخْتَصِيَ فَنَهَانَا عَنْ ذَلِكَ، ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَنْكِحَ الْمَرْأَةَ إِلَى أَجَلٍ بِالشَّيْءِ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ مِمَّا لَمْ يَسْمَعِ الرَّبِيعُ مِنَ الشَّافِعِيِّ.
قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، میں نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو فرماتے سنا: ”ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جہاد کرتے اور بیویاں ساتھ نہ تھیں، ہم نے خصی ہونا چاہا تو ہمیں روک دیا گیا، پھر ہمیں ایک عورت سے معین مدت تک کسی چیز کے بدلے نکاح کی رخصت دی گئی۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 1156]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1155).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں