سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. باب فِي نُزُولِ الْمَنَازِلِ
باب: منزل پر اترنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 2551
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَمْزَةَ الضَّبِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: كُنَّا إِذَا نَزَلْنَا مَنْزِلًا لَا نُسَبِّحُ حَتَّى نَحُلَّ الرِّحَالُ.
حمزہ ضبی کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ ہم کسی جگہ اترتے تو نماز نہ پڑھتے جب تک کہ ہم کجاؤں کو اونٹوں سے نیچے نہ اتار دیتے۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2551]
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”ہم جب کسی منزل پر اترتے تو اس وقت تک نماز نہ پڑھتے تھے، جب تک کہ اونٹوں پر سے کجاوے نہ اتار لیتے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجِهَادِ/حدیث: 2551]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 557) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3917)
مشكوة المصابيح (3917)