🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابٌ فِي صَدَاقِ الْمُلَاعِنَةِ
لعان کرنے والی عورت کے مہر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1343
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: وَسَمِعْتُ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، يَقُولُ: أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْمُتَلَاعِنَيْنِ:"حِسَابُكُمَا عَلَى اللَّهِ، أَحَدُكُمَا كَاذِبٌ، لَا سَبِيلَ لَكَ عَلَيْهَا"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَالِي، قَالَ:"لَا مَالَ لَكَ إِنْ كُنْتَ صَدَقْتَ عَلَيْهَا فَهُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِهَا، وَإِنْ كُنْتَ كَذَبْتَ عَلَيْهَا، فَذَلِكَ أَبْعَدُ لَكَ مِنْهَا أَوْ مِنْهُ". أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الظِّهَارِ وَاللِّعَانِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو لعان کرنے والے میاں بیوی سے کہا: ”تمہارا حساب اللہ کے ذمہ ہے، تم میں سے ایک جھوٹا ہے، اب تمہاری بیوی پر کوئی حق نہیں ہے۔“ اس صحابی نے کہا، یا رسول اللہ! میرا مال (یعنی حق مہر واپس دلا دیجیے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے لیے کوئی مال نہیں، اگر تم سچے ہو تو تمہارا یہ مال اس کے بدلہ میں ہے جو تو نے اس کی شرمگاہ کو حلال کیا تھا، اور اگر تو نے اس پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو یہ پھر تیرے لیے اس سے بعید تر ہے (یعنی پھر تجھے وہ حق مہر کسی صورت بھی نہیں ملنا چاہیے)۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ اللِّعَانِ/حدیث: 1343]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري،الطلاق باب قول الإمام للمتلاعنين: ان احدكما كاذب ...... الخ (5312) ومسلم، اللعان (1493).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں