🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ الْحَجْرِ
حجر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1482
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي كِتَابِهِ: قُلْتُ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ أَوْ غَيْرُهُ مِنْ أَهْلِ الصِّدْقِ فِي الْحَدِيثِ أَوْ هُمَا، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: ابْتَاعَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ بَيْعًا، فَقَالَ عَلِيٌّ: لَآتِيَنَّ عُثْمَانُ فَلَأَحْجُرَنَّ عَلَيْكَ وَأَعْلَمَ ذَلِكَ ابْنُ جَعْفَرٍ الزُّبَيْرَ، فَقَالَ: أَنَا شَرِيكُكَ فِي بَيْعِكَ، فَأَتَى عُثْمَانَ، فَقَالَ: احْجُرْ عَلَى هَذَا. فَقَالَ الزُّبَيْرُ: أَنَا شَرِيكُهُ، فَقَالَ: عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَحْجُرُ عَلَى رَجُلٍ شَرِيكُهُ الزُّبَيْرُ؟ أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ الطَّعَامِ وَالشَّرَابِ وَعِمَارَةِ الْأَرْضِينَ مِمَّا لَمْ يَسْمَعِ الرَّبِيعُ مِنَ الشَّافِعِيِّ.
ہشام بن عروہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں، فرمایا: عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے کوئی چیز خریدی تو علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس جاؤں گا اور تیرے خلاف تصرف نہ کرنے کا مقدمہ درج کروں گا۔“ جب عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے یہ بات زبیر رضی اللہ عنہ کو بتائی تو انہوں نے فرمایا: ”میں تیری اس بیع میں تیرا شریک ہوں۔“ پھر وہ عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کو (مال میں) تصرف سے روک دیں (کیونکہ یہ فضول خرچی کر رہا ہے)۔“ تو زبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اس کا حصے دار ہوں۔“ تو عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں ایسے آدمی کو تصرف سے کیسے روک سکتا ہوں جس کا حصے دار زبیر رضی اللہ عنہ ہو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الرَّهْنِ وَالقِرَاضِ وَالحَجْرِ وَالتَّفْلِيسِ وَاللُّقَطَةِ/حدیث: 1482]
تخریج الحدیث: «في اسناده مقال: اخرجه البيهقي: 61/6 - وفى المعرفة السنن والآثار له بعد الحديث (3656) . وعبدالرزاق (15176).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں