🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند الشافعی سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


2. بَابُ الْحُدُودِ كَفَّارَةُ الذُّنُوبِ
حدود کے گناہوں کا کفارہ ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1559
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ، فَقَالَ:"بَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا". وَقَرَأَ عَلَيْهِمُ الْآيَةَ، وَقَالَ:"فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ، فَهُوَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ وَإِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ". أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الْجَنَائِزِ.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مجلس میں تشریف فرما تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مجھ سے اس بات کا عہد کرو کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ گے۔ اور ان پر آیت تلاوت کی پھر فرمایا: جو شخص عہد کو پورا کرے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور جس نے اس میں سے کسی کا ارتکاب کیا اور اسے سزا دے دی گئی تو وہ (سزا) اس کے لیے کفارہ ہوگی اور جس نے اس کا ارتکاب کیا پھر اللہ تعالیٰ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو اس کا معاملہ اللہ کے اختیار میں ہے اگر چاہے تو اسے بخش دے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے۔ [مسند الشافعی/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، التفسير، باب اذا جاءك المومنت يبايعنك (4894)، ومسلم، الحدود، باب الحدود كفارات لأهلها (1709).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں