🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابٌ مِنْهُ فِي الْقَطْعِ وَمُضَاعَفَةِ غُرْمِ الْعَاقِلَةِ
ہاتھ کاٹنے اور عاقلہ پر تاوان کے دوگنا ہونے کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1592
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَاطِبٍ: أَنَّ رَقِيقًا لِحَاطِبٍ سَرَقُوا نَاقَةً لِرَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ فَانْتَحَرُوهَا، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَأَمَرَ كَثِيرَ بْنَ الصَّلْتِ أَنْ يَقْطَعَ أَيْدِيَهُمْ، ثُمَّ قَالَ عُمَرُ: إِنِّي أَرَاكَ تُجِيعُهُمْ، وَاللَّهِ لَأُغَرِّمَنَّكَ غُرْمًا يَشُقُّ عَلَيْكَ، ثُمَّ قَالَ لِلْمُزَنِيِّ: كَمْ ثَمَنُ نَاقَتِكَ؟ قَالَ: أَرْبَعُ مِائَةِ دِرْهَمٍ. قَالَ عُمَرُ: أَعْطِهِ ثَمَانَ مِائَةِ دِرْهَمٍ.
یحییٰ بن عبد الرحمن بن حاطب سے روایت ہے کہ حاطب کے غلاموں نے مزینہ قبیلے کے ایک آدمی کی اونٹنی چوری کر کے نحر (ذبح) کر دی۔ یہ معاملہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے سامنے پیش کیا گیا تو انہوں نے کثیر بن صلت کو حکم دیا کہ ان کے ہاتھ کاٹ دیں۔ پھر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میرا خیال میں تم انہیں لے کر آؤ، اللہ کی قسم! میں تجھ پر ایسا تاوان ڈالوں گا جو تیرے لیے باعثِ مشقت ہو۔ پھر مزینہ قبیلہ کے آدمی سے پوچھا: تیری اونٹنی کی کیا قیمت ہے؟ اس نے کہا: چار سو درہم۔ عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے آٹھ سو درہم دے دو۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 1592]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، لانقطاعه فان يحي بن عبد الرحمن بن حاطب لم يسمع من عمر: اخرجه البيهقی: 8/ 278 - وفي المعرفة السنن والآثار له (5184) - وعبد الرزاق (18977)، (18978).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1593
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عَبْدًا لَهُ سَرَقَ وَهُوَ آبِقٌ، فَأَبَى سَعِيدُ بْنُ الْعَاصِ أَنْ يَقْطَعَهُ فَأَمَرَ بِهِ ابْنُ عُمَرَ فَقُطِعَتْ يَدُهُ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان کے بھاگے ہوئے غلام نے چوری کی تو سعید بن عاص رضی اللہ عنہ (حاکمِ مدینہ) نے اس کا ہاتھ کاٹنے سے انکار کر دیا۔ پھر عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الحُدُودِ/حدیث: 1593]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 268/8 . وفي المعرفة السنن والآثار له (5168) - ومالك في الموطا، السرقة، باب ماجاء في قطع السير والسارق.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں