🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. بَابُ مَا يَحْرُمُ بِهِ الْقَتْلُ
جن چیزوں سے قتل حرام ہو جاتا ہے ان کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1601
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانٍ، عَنِ اللَّيْثِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ، عَنِ الْمِقْدَادِ، أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ لَقِيتُ رَجُلًا مِنَ الْكُفَّارِ فَقَاتَلَنِي فَضَرَبَ إِحْدَى يَدَيَّ بِالسَّيْفِ فَقَطَعَهَا ثُمَّ لَاذَ مِنِّي بِشَجَرَةٍ، فَقَالَ: أَسْلَمْتُ للَّهِ، أَفَأَقْتُلُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بَعْدَ أَنْ قَالَهَا؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَقْتُلْهُ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَطَعَ يَدِي، ثُمَّ قَالَ ذَلِكَ بَعْدَ أَنْ قَطَعَهَا، أَفَأَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تَقْتُلْهُ؛ فَإِنَّهُ بِمَنْزِلَتِكَ قَبْلَ أَنْ تَقْتُلَهُ، وَإِنَّكَ بِمَنْزِلَتِهِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ كَلِمَتَهُ الَّتِي قَالَ".
مقداد رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ انہوں نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے اگر میری کسی کافر سے ٹکر ہو، اور وہ مجھ سے قتال کرے پھر وہ میرے ایک ہاتھ پر تلوار مار کر اسے کاٹ دے، پھر وہ مجھ سے بھاگ کر ایک درخت کی پناہ میں ہو کر کہے: ”میں اللہ پر ایمان لے آیا“، تو کیا اے اللہ کے رسول! میں اس کے اس اقرار کے بعد بھی اسے قتل کر دوں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے قتل نہ کرو۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے میرا ہاتھ کاٹا ہے، پھر اس نے یہ بات ہاتھ کاٹنے کے بعد کہی ہے تو کیا میں اسے قتل کروں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے قتل نہ کرو، اسے قتل کرنے سے پہلے جو تمہارا مقام تھا اب اس کا ہے اور (اگر تو نے اسے قتل کر دیا تو) تمہارا مقام وہ ہوگا جو اس کا اس کلمہ کے اقرار سے پہلے تھا۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ القَتْلِ وَالقِصَاصِ وَالدِّيَاتِ وَالقَسَامَةِ/حدیث: 1601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الديات، باب قول الله تعالى ﴿ومن يقتل مؤمنا متعمدا....﴾ (6865)، ومسلم، الايمان، باب تحريم قتل الكافر بعد قوله لا اله الا الله (95).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1602
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ: أَنَّ رَجُلًا سَارَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ نَدْرِ مَا سَارَّهُ بِهِ حَتَّى جَهَرَ [ ص: 288 ] رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا هُوَ يَسْتَأْمِرُهُ فِي قَتْلِ رَجُلٍ مِنَ الْمُنَافِقِينَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ"؟ قَالَ: بَلَى، وَلَا شَهَادَةَ لَهُ. قَالَ:"أَلَيْسَ يُصَلِّي"؟ قَالَ: بَلَى، وَلَا صَلَاةَ لَهُ. قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"أُولَئِكَ الَّذِينَ نَهَانِي اللَّهُ عَنْهُمْ".
عبید اللہ بن عدی بن خیار سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرگوشی کی، ہمیں نہیں پتہ چلا کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سرگوشی کی، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز میں فرمایا تو معلوم ہوا گویا وہ منافقین میں سے ایک آدمی کو قتل کرنے کا مشورہ طلب کر رہا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ گواہی نہیں دیتا کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں؟“ اس آدمی نے کہا: کیوں نہیں، لیکن اس کی گواہی اسے فائدہ نہیں دے گی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ نماز نہیں پڑھتا؟“ اس آدمی نے کہا: کیوں نہیں، لیکن اس کی نماز اس کے لیے مفید نہیں ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہی وہ لوگ ہیں جن کو قتل کرنے سے اللہ نے مجھے روکا ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ القَتْلِ وَالقِصَاصِ وَالدِّيَاتِ وَالقَسَامَةِ/حدیث: 1602]
تخریج الحدیث: «اخرجه البيهقي: 376/3 - واحمد: 5 / 433 - وعبد الرزاق (18688) وصححه ابن حبان.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1603
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: شَهِدْتُ مِنْ نِفَاقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيٍّ ثَلَاثَ مَجَالِسَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْأُسَارَى وَالْغُلُولِ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: ”عبداللہ بن ابی کی تین منافقانہ مجلسوں میں میں موجود تھا۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ القَتْلِ وَالقِصَاصِ وَالدِّيَاتِ وَالقَسَامَةِ/حدیث: 1603]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه بين الزهرى وأسامة: اخرجه البيهقي: 198/8 ـ وفي المعرفة السنن والآثار له (5028).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں