🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابُ إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى الْقَاتِلُ غَيْرَ قَاتِلِهِ
اللہ تعالیٰ کے نزدیک لوگوں میں سب سے زیادہ دشمن اس قاتل کا بیان جو اپنے قاتل کے سوا کسی اور کو قتل کرے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1618
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: وُجِدَ فِي قَائِمِ سَيْفِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كِتَابٌ:"إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى الْقَاتِلُ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَالضَّارِبُ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
جعفر بن محمد نے اپنے باپ سے، انہوں نے ان کے دادا سے روایت کیا، فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کے قبضہ کے ساتھ ایک کتاب پائی گئی کہ: بے شک لوگوں میں سے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے ہاں سب سے بڑا ظالم وہ قاتل ہے جو لڑائی نہ کرنے والے کو قتل کرے، اور اس کو مارنے والے کے علاوہ کسی دوسرے کو مارے، اور جس نے اپنے مالکوں کے علاوہ کسی اور کو اپنا ولی بنایا تو اس نے اس وحی کا انکار کیا جو اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ القَتْلِ وَالقِصَاصِ وَالدِّيَاتِ وَالقَسَامَةِ/حدیث: 1618]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف شيخ الشافعي و لانقطاعه واخرجه البيهقي: 8 / 26 - وفي المعرفة السنن والآثار له (4797) - وعبد الرزاق (18847). وابو یعلی (330).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1619
أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ: مَا كَانَ فِي الصَّحِيفَةِ الَّتِي كَانَتْ فِي قِرَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: كَانَ فِيهَا:"لَعَنَ اللَّهُ الْقَاتِلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، وَالضَّارِبَ غَيْرَ ضَارِبِهِ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ وَلِيِّ نِعْمَتِهِ فَقَدْ كَفَرَ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ جِرَاحِ الْعَمْدِ.
محمد بن اسحاق نے روایت کیا کہ میں نے ابو جعفر محمد بن علی سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کی میان میں موجود صحیفے میں کیا تھا؟ تو انہوں نے فرمایا: اس میں تھا کہ اللہ نے اپنے قاتل کے علاوہ دوسرے کو قتل کرنے والے پر لعنت کی ہے، اور اس کو مارنے والے کے علاوہ دوسرے کو مارنے والے پر بھی (لعنت کی ہے)۔ اور جس نے کسی کو کسی کی نعمت کا غیر ولی کو مالک بنا دیا، اس نے اس وحی کا انکار کیا جو اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی ہے۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ القَتْلِ وَالقِصَاصِ وَالدِّيَاتِ وَالقَسَامَةِ/حدیث: 1619]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لإعضاله اخرجه البيهقي: 26/8 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4798).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں