🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

4. بَابُ الْحُكْمِ بِالظَّاهِرِ
ظاہر کے مطابق فیصلہ کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1689
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، وَإِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ، وَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ فَأَقْضِي لَهُ عَلَى نَحْوِ مَا أَسْمَعُ مِنْهُ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ بِشَيْءٍ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ فَلَا يَأْخُذَنَّهُ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ".
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں انسان ہوں، اور تم اپنے باہمی جھگڑے میرے پاس لاتے ہو، اور ممکن ہے تم میں سے کوئی اپنا مقدمہ پیش کرنے میں دوسرے کی نسبت چالاک زبان والا ہو اور جو میں اس سے سنتا ہوں میں اس پر اس کے لیے فیصلہ دے دوں، تو جس کے لیے میں اس کے بھائی کے حق سے فیصلہ دے دوں تو وہ اسے ہرگز نہ لے کیونکہ اس طرح میں اس کے لیے جہنم کا ایک ٹکڑا کاٹ دیتا ہوں۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ القَضَاءِ وَالأَحْكَامِ وَالدَّعَاوَى وَالبَيِّنَاتِ وَاليَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ وَالأَيْمَانِ وَالشَّهَادَاتِ/حدیث: 1689]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري، الاحكام، باب موعظة، الامام للخصوم (7169) ومسلم، الأقضية، باب بيان أن حكم الحاكم لا يغير الباطن (1713).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1690
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، وَإِنَّكُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَيَّ فَلَعَلَّ بَعْضَكُمْ أَنْ يَكُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِهِ مِنْ بَعْضٍ، فَأَقْضِي لَهُ عَلَى نَحْوِ مَا أَسْمَعُ مِنْهُ، فَمَنْ قَضَيْتُ لَهُ [ ص: 10 ] بِشَيْءٍ مِنْ حَقِّ أَخِيهِ فَلَا يَأْخُذْ مِنْهُ فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَهُ قِطْعَةً مِنَ النَّارِ". أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ إِبْطَالِ الِاسْتِحْسَانِ، وَهُوَ آخِرُ حَدِيثٍ فِيهِ.
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک میں تمہارے جیسا انسان ہوں، اور تم اپنے جھگڑے میرے پاس لاتے ہو، ممکن ہے تم میں سے کوئی اپنا مقدمہ پیش کرنے میں دوسرے کی نسبت چالاک زبان والا ہو اور جو میں اس سے سنتا ہوں اس پر اس کے لیے فیصلہ دے دوں، تو جس کے لیے میں اس کے بھائی کے حق سے فیصلہ دوں تو وہ اس سے نہ لے کیونکہ اس طرح میں اس کے لیے جہنم کا ایک ٹکڑا کاٹ دیتا ہوں۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ القَضَاءِ وَالأَحْكَامِ وَالدَّعَاوَى وَالبَيِّنَاتِ وَاليَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ وَالأَيْمَانِ وَالشَّهَادَاتِ/حدیث: 1690]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق برقم (1690).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں