الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ أَخْذِ الْجِزْيَةِ مِنَ الْمَجُوسِ
مجوسیوں سے جزیہ لینے کا بیان
حدیث نمبر: 1773
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ذَكَرَ الْمَجُوسَ، فَقَالَ: مَا أَدْرِي كَيْفَ أَصْنَعُ فِي أَمْرِهِمْ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:"سُنُّوا بِهِمْ سُنَّةَ أَهْلِ الْكِتَابِ".
جعفر بن محمد نے اپنے باپ سے روایت کیا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوس کا ذکر کیا تو فرمایا: ”میں نہیں جانتا کہ ان کے معاملے میں کیا کروں۔“ تو عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ان کے ساتھ وہی طریقہ برتو جو تم اہل کتاب سے برتتے ہو۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الأَسْرِ وَالفِدَاءِ وَضَرْبِ الجِزْيَةِ وَأَخْذِهَا/حدیث: 1773]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه فان محمد بن على لم يدرك عمر بن الخطاب ولكن يغني عنه الحديث الآتى برقم (1774) . اخرجه البيهقى 189/9، 190 - وفى المعرفة السنن والآثار له (5512) - وعبدالرزاق (10025). و ابن ابى شيبة (32640)، (32641).»
حدیث نمبر: 1774
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، سَمِعَ بَجَالَةَ يَقُولُ: لَمْ يَكُنْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَخَذَ الْجِزْيَةَ مِنَ الْمَجُوسِ حَتَّى شَهِدَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَهَا مِنْ مَجُوسِ هَجَرَ.
بجالہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجوسیوں سے جزیہ نہیں لیا یہاں تک کہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجر کے مجوسیوں سے جزیہ لیا تھا۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الأَسْرِ وَالفِدَاءِ وَضَرْبِ الجِزْيَةِ وَأَخْذِهَا/حدیث: 1774]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري الجزية والموادعة، باب الجزية والموادعة مع اهل الذمة والحرب (3156)، (3157).»
حدیث نمبر: 1775
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي سَعْدٍ سَعِيدِ بْنِ الْمَرْزُبَانِ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَاصِمٍ، قَالَ: قَالَ فَرْوَةُ بْنُ نَوْفَلٍ الْأَشْجَعِيُّ: عَلَامَ تُؤْخَذُ الْجِزْيَةُ مِنَ الْمَجُوسِ، وَلَيْسُوا بِأَهْلِ كِتَابٍ، فَقَامَ إِلَيْهِ الْمُسْتَوْرِدُ، فَأَخَذَ بِلَبَّتِهِ، فَقَالَ: يَا عَدُوَّ اللَّهِ، تَطْعَنُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعَلِيٍّ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ، يَعْنِي: عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، وَقَدْ أَخَذُوا مِنْهُمُ الْجِزْيَةَ، فَذَهَبَ بِهِ إِلَى الْقَصْرِ، فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَقَالَ: اتَّئِدَا، فَجَلَسَا فِي ظِلِّ الْقَصْرِ، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَا أَعْلَمُ النَّاسِ بِالْمَجُوسِ، كَانَ لَهُمْ عِلْمٌ يَعْلَمُونَهُ، وَكِتَابٌ يَدْرُسُونَهُ، وَإِنَّ مَلِكَهُمْ سَكِرَ، فَوَقَعَ عَلَى ابْنَتِهِ أَوْ أُخْتِهِ، فَاطَّلَعَ عَلَيْهِ بَعْضُ أَهْلِ مَمْلَكَتِهِ، فَلَمَّا صَحَا جَاءُوا يُقِيمُونَ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَامْتَنَعَ مِنْهُمْ فَدَعَا أَهْلَ مَمْلَكَتِهِ، فَقَالَ: تَعْلَمُونَ دِينًا خَيْرًا مِنْ دِينِ آدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، قَدْ كَانَ آدَمُ يُنْكِحُ بَنِيهِ مِنْ بَنَاتِهِ فَأَنَا عَلَى دِينِ آدَمَ، مَا يَرْغَبُ بِكُمْ عَنْ دِينِهِ، فَتَابَعُوهُ وَقَاتَلُوا الَّذِينَ خَالَفُوهُمْ، حَتَّى قَتَلُوهُمْ فَأَصْبَحُوا وَقَدْ أُسْرِيَ عَلَى كِتَابِهِمْ، فَرُفِعَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ وَذَهَبَ الْعِلْمُ الَّذِي فِي صُدُورِهِمْ وَهُمْ أَهْلُ كِتَابٍ، وَقَدْ أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا الْجِزْيَةَ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ الْجِزْيَةِ، وَالثَّانِيَ وَالثَّالِثَ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
نصر بن عاصم نے بیان کیا کہ فروہ بن نوفل اشجعی نے کہا: ”مجوسیوں سے جزیہ کیوں لیا جاتا ہے، وہ اہل کتاب نہیں ہیں۔“ (یہ سن کر) ان کی طرف مستورد کھڑے ہوئے اور انہیں گریبان سے پکڑ کر کہا: ”اے اللہ کے دشمن! تو ابوبکر، عمر اور امیر المومنین (یعنی علی رضی اللہ عنہم) پر طعن کرتا ہے، جبکہ انہوں نے ان (مجوسیوں) سے جزیہ لیا ہے۔“ پھر انہیں قصر (خلافت) کی طرف لے گئے، تو علی رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”تم دونوں نرمی برتو۔“ تو وہ دونوں محل کے سائے میں بیٹھ گئے۔ پھر علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں لوگوں میں سے سب سے زیادہ مجوسیوں کے بارے میں جاننے والا ہوں۔ ان (مجوسیوں) کے پاس علم تھا جسے وہ جانتے تھے، اور ایک کتاب تھی جسے وہ پڑھتے تھے۔ (ہوا یوں) کہ ان کا بادشاہ نشے میں دھت ہو گیا تو اس نے اپنی بیٹی یا اپنی بہن سے زنا کر لیا، اس بات کا پتا اس کی بادشاہت کے کچھ (سرکردہ) افراد کو لگا۔ جب وہ بیدار ہوا اور لوگ اس پر حد نافذ کرنے کے لیے آئے تو اس نے ان کو روکا اور اپنی مملکت کے سرکردہ افراد کو بلا کر کہا: کیا تم آدم علیہ السلام کے دین سے بہتر کوئی دین جانتے ہو؟ آدم علیہ السلام تو اپنے بیٹوں کا اپنی بیٹیوں سے نکاح کر دیتے تھے، اور میں (بھی تو) آدم علیہ السلام کے دین پر ہوں، تم ان کے دین سے کیوں دور ہو؟ پھر ان لوگوں نے اس کی اتباع کی اور اپنے مخالفین کے ساتھ قتال کیا یہاں تک کہ ان کو قتل کر دیا۔ پھر ان کی حالت یہ ہو گئی کہ ان کی کتاب پر پہرے بٹھا دیے گئے۔ پھر وہ ان سے اٹھا لی گئی، اور ان کے سینوں سے علم ختم ہو گیا، اور وہ اہل کتاب (میں سے) ہیں۔ اور ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما نے جزیہ لیا ہے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الأَسْرِ وَالفِدَاءِ وَضَرْبِ الجِزْيَةِ وَأَخْذِهَا/حدیث: 1775]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعیف لضعف ابي سعد سعيد بن المرزبان، وهو ايضًا مدلس وقد عنعن: اخرجه البيهقي: 9/ 189، 188 - وفى المعرفة السنن والآثار له (5515) - وعبدالرزاق (10029) وابو يعلى (301).»