🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. بَابٌ مِنْهُ وَالْإِجْمَالُ فِي الطَّلَبِ
اسی کے متعلق اور طلب میں میانہ روی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1798
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو مَوْلَى الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"مَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا أَمَرَكُمُ اللَّهُ بِهِ إِلَّا وَقَدْ أَمَرْتُكُمْ بِهِ، وَلَا تَرَكْتُ شَيْئًا مِمَّا نَهَاكُمُ اللَّهُ عَنْهُ إِلَّا وَقَدْ نَهَيْتُكُمْ عَنْهُ، وَإِنَّ الرُّوحَ الْأَمِينَ قَدْ نَفَثَ فِي رُوعِي أَنَّهُ لَيْسَ تَمُوتُ نَفْسٌ حَتَّى تَسْتَوْفِيَ رِزْقَهَا فَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ". أَخْرَجَهُ مِنْ كِتَابِ الرِّسَالَةِ.
مطلب بن حطب کے آزاد کردہ غلام عمرو بن ابو عمرو سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے کوئی چیز بھی نہیں چھوڑی کہ جس کے کرنے کا اللہ نے تمہیں حکم دیا ہو مگر میں نے تم کو اس کا حکم دے دیا، اور میں نے کوئی بھی چیز نہیں چھوڑی کہ جس سے اللہ نے تم کو روکا ہو مگر میں نے بھی تمہیں اس سے منع کر دیا، اور بے شک روح الامین (جبریل علیہ السلام) نے یہ بات میرے دل میں ڈالی ہے کہ جب کسی کو موت آتی ہے تو اس کا رزق پورا ہو چکا ہوتا ہے، لہذا دنیا کمانے میں دل توڑ کر کوشش نہ کرو۔ [مسند امام شافعی/كِتَابُ فَضَائِلِ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ وَأَبْوَابٍ مُتَفَرِّقَةٍ/حدیث: 1798]
تخریج الحدیث: «اخرجه البيهقي: 7 / 76 - وفى شعب الايمان له (1185) وفى المعرفة السنن والآثار له 63/1 - وصححه لالباني في الصحيحة (1803).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں