🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

248. (بَابُ حُكْمِ ذَبْحِ الْفَرَعِ)
(فرع ذبح کرنے کا شرعی حکم)
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ان اشیاء سے اہل جاہلیت اپنے مالوں میں برکت تلاش کرتے تھے، ایک جاہلی آدمی اونٹنی یا بکری کا بچہ دودھ پینے سے پہلے ہی اس امید پر ذبح کر دیتا کہ اس کے بعد بہت برکت ہو گی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحابہ نے اس کے متعلق سوال کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فرع پہلا بچہ اگر چاہو تو ذبح کر سکتے ہو۔ انہوں نے اس غرض سے پوچھا تھا کہ جاہلیت میں ایسا کرتے تھے اسلام میں حرام نہ ہو تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا بچہ ذبح کرنا حرام تو نہیں (اس سے بہتر حکم دیا) یعنی اختیاری حکم بہتری والا دیا کہ اسے دودھ پلاؤ (جوان کرو) پھر جہاد کے لیے استعمال میں لاؤ۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ أَيَّامِ التَّشْرِیقِ/حدیث: Q398]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں