🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

341. (بَابُ ثَوَابِ الصَّدَقَةِ عَنِ الْمَيِّتِ)
(فوت شدہ کی طرف سے صدقہ کا ثواب)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 504
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ قَالَ: خَرَجَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، وَحَضَرَتْ أُمَّهُ الْوَفَاةُ بِالْمَدِينَةِ، فَقِيلَ لَهَا: أَوْصِي، فَقَالَتْ: فِيمَ أُوصِي؟ إِنَّ الْمَالَ مَالُ سَعْدٍ، فَتُوُفِّيَتْ قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ سَعْدٌ، فَلَمَّا قَدِمَ سَعْدٌ، ذُكِرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: هَلْ يَنْفَعُهَا أَنْ أتَصَدَّقَ عَنْهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ"، فَقَالَ سَعْدٌ: حَائِطُ كَذَا وَكَذَا صَدَقَةٌ عَنْهَا لِحَائِطٍ سَمَّاهُ.
سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی جنگ پر گئے ہوئے تھے، مدینہ میں ان کی والدہ کی وفات کا وقت آ گیا تو لوگوں نے اسے کہا: اپنے مال کی وصیت کر دیں تو وہ کہنے لگی میں کس چیز کی وصیت کروں؟ مال تو سعد کا ہے، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی واپسی سے قبل ہی وہ وفات پا گئیں، سیدنا سعد رضی اللہ عنہ جب واپس آئے تو انہیں ماجرہ بتایا گیا تو سعد رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اگر میں والدہ کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا اس کا فائدہ والدہ کو ہو گا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں تو سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فلاں فلاں باغ میری ماں کی طرف سے صدقہ ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي فِدْيَةِ الْأَذَىٰ/حدیث: 504]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، الوصايا، باب اذا مات الفجأة هل يستحب لأهله ان يتصدقوا عنه، رقم: 3650 وقال الالباني: حسن صحيح»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 505
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ رَجُلا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ أُمِّي افْتَلَتَتْ نَفْسَهَا وَأَرَاهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ، أَفَأَتَصَدَّقُ عَنْهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ". فَتَصَدَّقَ عَنْهَا.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: میری ماں اچانک فوت ہو گئی ہے میرا خیال ہے اگر انہیں بات کرنے کا موقع ملتا تو وہ کچھ نہ کچھ خیرات کرتیں۔ اگر میں ان کی طرف سے صدقہ کروں تو کیا انہیں ثواب ملے گا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ملے گا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي فِدْيَةِ الْأَذَىٰ/حدیث: 505]
تخریج الحدیث: «صحیح بخارى، الوصايا، باب ما يستحب لمن يتوفى فجأة ان يتصدقوا عنه، رقم: 2760، صحيح مسلم، الزكاة، باب وصول ثواب الصدقة عن الميت اليه، رقم: 1004»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں