🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

429. (بَابُ أَهَمِّ أَرْكَانِ الْبَيْعَةِ وَأَحْكَامِهَا)
(بیعت کے اہم ارکان اور احکامات)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 626
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: أَخَذَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتًّا كَمَا أَخَذَ عَلَى النِّسَاءِ:" أنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلا تَسْرِقُوا، وَلا تَزْنُوا، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ، وَلا يَعْضَهَ بَعْضُكُمْ بَعْضًا، وَأَنْ لا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ أَمَرْتُكُمْ بِهِ فَمَنْ أَصَابَ مِنْكُمْ مِنْهُنَّ وَاحِدَةً فعُجِّلَتْ عُقُوبَتُهُ فَهُوَ كَفَّارَتُهُ وَمَنْ أُخِّرَتْ عُقُوبَتُهُ، فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ". حَدَّثَنَا الطَّحَاوِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ: مَنْ كَذَبَ عَلَى أَخِيهِ فَقَدْ عَضَهَهُ.
سید نا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے چھ باتوں کا عہد لیا جیسا کہ عورتوں سے بھی لیا: اللہ تعالیٰ کے ساتھ ذرہ برابر بھی شرک نہیں کرنا، چوری نہیں کرنی، زنا نہیں کرنا، اپنی اولاد کو قتل نہیں کرنا، ایک دوسرے پر تہمت نہ لگائیں گے، جس بھلائی کا میں حکم دوں میری نافرمانی نہیں کرنی تو جو مذکورہ جرائم میں سے کسی کا ارتکاب کر لے اسے دنیا میں سزا مل گئی تو یہ اس کے جرم کا کفارہ ہو جائے گا اور جس کی سزا مؤخر ہوئی اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے سپرد ہے چاہے تو عذاب کرے چاہے تو معاف کر دے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں جس نے آدمی پر ایسی بات کہی جو اس میں نہیں تھی تو اس نے اس پر تہمت باندھی (ایک نسخے میں ہے جس نے اپنے بھائی پر جھوٹ باندھا اس نے اسے دانتوں سے کانا / غیبت / تہمت سب معانی اس میں آتے ہیں)۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 626]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجہ الحدود، باب الحد کفارہ، رقم: 2603 وقال الالبانی صحیح، مسند احمد: 341/37، رقم: 22669 وقال الارنوؤط اسنادہ صحیح علی شرط مسلم.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں