الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔
كِتَاب الْمَلَاحِمِ کتاب: اہم معرکوں کا بیان جو امت میں ہونے والے ہیں 6. باب فِي الْمَعْقِلِ مِنَ الْمَلاَحِمِ باب: معرکوں میں مسلمانوں کے جماؤ کی جگہ کا بیان۔
ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(دجال سے) جنگ کے روز مسلمانوں کا جماؤ غوطہٰ میں ہو گا، جو اس شہر کے ایک جانب میں ہے جسے دمشق کہا جاتا ہے، جو شام کے بہترین شہروں میں سے ہے“۔
تخریج الحدیث: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 1026)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/197) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہے کہ مسلمان مدینہ میں محصور کر دیئے جائیں یہاں تک کہ ان کی عملداری صرف مقام سلاح تک رہ جائے“۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: (4250)، (تحفة الأشراف: 7818) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
زہری کہتے ہیں سلاح خیبر کے قریب (ایک جگہ) ہے۔
تخریج الحدیث: «انظر حدیث رقم: 4251 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح مقطوع
|