🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1470. -- باب: ما روي في ستر القبر بثوب
-- باب: قبر کو کپڑے سے پردہ کرنے (ڈھانپنے) کے بارے میں مروی روایات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7049
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيُّ، ثنا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ الْجَزَرِيِّ، عَنْ مُقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَلَّلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْرَ سَعْدٍ بِثَوْبِهِ لَا أَحْفَظُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سعد کی قبر کو کپڑے سے ڈھانپا۔
یہ روایت مجھے صرف یحییٰ بن عقبہ بن ابی العیزار کی حدیث سے معلوم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الجَنَائِزِ/حدیث: 7049]
تخریج الحدیث: «ضعيف جداً»

الحكم على الحديث:
ضعيف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7050
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ: أَنَّهُ حَضَرَ جِنَازَةَ الْحَارِثِ الْأَعْوَرِ فَأَبَى عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ أَنْ يَبْسُطُوا عَلَيْهِ ثَوْبًا، وَقَالَ:" إِنَّهُ رَجُلٌ" قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: وَكَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَهَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ، وَإِنْ كَانَ مَوْقُوفًا رَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ.
زہیر، ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ حارث اعور کے جنازے میں شامل ہوئے، عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے اس سے انکار کیا کہ وہ اس پر کپڑا پھیلائیں اور انہوں نے کہا کہ یہ تو مرد ہے، ابو اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں: عبداللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا تھا۔
یہ سند صحیح ہے، اگرچہ یہ موقوف ہے، اسے ایک جماعت نے ابو اسحاق سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الجَنَائِزِ/حدیث: 7050]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابن سعد»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7051
وَرَوَى عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ، عَنْ رَجُلٍ، مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ أَتَاهُمْ قَالَ: وَنَحْنُ نَدْفِنُ مَيِّتًا وَقَدْ بُسِطَ الثَّوْبُ عَلَى قَبْرِهِ فَجَذَبَ الثَّوْبَ مِنَ الْقَبْرِ وَقَالَ:" إِنَّمَا يُصْنَعُ هَذَا بِالنِّسَاءِ" أَخْبَرَنَاهُ ابْنُ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ بَيَانٍ الْمُقْرِئُ، ثنا عَارِمٌ، ثنا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، فَذَكَرَهُ. وَهُوَ فِي مَعْنَى الْمُنْقَطِعِ لِجَهَالَةِ الرَّجُلِ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ.
علی بن حکم نے اہل کوفہ کے ایک شخص سے نقل کیا کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے اور ہم ایک میت کو دفن کر رہے تھے اور اس قبر پر کپڑا بھی پھیلا رکھا تھا، تو انہوں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے قبر سے کپڑا کھینچ لیا اور فرمایا: یہ تو عورتوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
یہ روایت منقطع کے حکم میں ہے، کیونکہ اہل کوفہ کا وہ شخص مجہول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الجَنَائِزِ/حدیث: 7051]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه ابو يوسف القاضي»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں