🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3516. -- باب: ما جاء في الستر على أهل الحدود
-- باب: حد والے جرائم کے مرتکب افراد پر پردہ ڈالنے کے متعلق وارد شدہ احکامات کا بیان۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17614
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ أَبُو عُتْبَةَ، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ وَرْقَاءَ بْنِ عُمَرَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي مَجْزَأَةَ، أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَذْنَبَ ذَنْبًا فَلْيَأْتِنَا فُلْنُطَهِّرْهُ، فَأَتَاهُ قَوْمٌ فَضَرَبَهُمْ" فَأَتَاهُ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ مُغْضَبًا فَقَالَ:" أَجَعَلَ اللهُ إِلَيْكَ مِنَ التَّوْبَةِ شَيْئًا؟ قَالَ: لَا، قَالَ:" فَأَلْقِ السَّوْطَ وَلَا تَهْتِكْ سِتْرًا سَتَرَهُ اللهُ" ⦗٥٧٦⦘ وَرُوِّينَا عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُرِقَتْ لَهُ عَيْبَةٌ فَدُلَّ عَلَى صَاحِبِهَا فَتَرَكَهُ وَعَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: أُتِيَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِسَارِقٍ سَرَقَ مِنْ مَوْلَاةٍ لَهُ، فَزَوَّدَهُ وَأَرْسَلَهُ.
ابو مجزأہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جس سے کوئی گناہ ہو ہمارے پاس لاؤ، ہم اسے پاک کریں گے۔ ایک قوم آئی اسے انہوں نے مارا تو سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ غصہ کی حالت میں آئے اور فرمایا: کیا اللہ نے توبہ میں سے کچھ تمہارے اختیار میں دیا ہے؟ کہا: نہیں۔ فرمایا: کوڑا پھینک دو، اللہ کے ڈالے ہوئے پردے کو نہ کھولو۔ عکرمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی کوئی چوری ہو گئی تو چور کو پکڑ لیا لیکن آپ رضی اللہ عنہ نے اسے معاف کر دیا اور کہتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک چور کو لایا گیا جس نے ان کی ایک آزاد کردہ لونڈی کا مال چرایا تھا تو آپ رضی اللہ عنہما نے اسے زادِ راہ دے کر چھوڑ دیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الأَشْرِبَةِ وَالحَدِّ فِيهَا/حدیث: 17614]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17615
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ، ثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ مَيْسَرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَأُمُّهُ إِلَى عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنِي هَذَا قَتَلَ زَوْجِي، فَقَالَ الِابْنُ: إِنَّ عَبْدِي وَقَعَ عَلَى أُمِّي، فَقَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" خِبْتُمَا وَخَسِرْتُمَا، إِنْ تَكُونِي صَادِقَةً نَقْتُلِ ابْنَكِ، وَإِنْ يَكُنِ ابْنُكِ صَادِقًا نَرْجُمْكِ" ثُمَّ قَامَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِلصَّلَاةِ، فَقَالَ الْغُلَامُ لِأُمِّهِ: مَا تَنْظُرِينَ أَنْ يَقْتُلَنِي أَوْ يَرْجُمَكِ، فَانْصَرَفَا، فَلَمَّا صَلَّى سَأَلَ عَنْهُمَا فَقِيلَ: انْطَلَقَا.
میسرہ کہتے ہیں کہ ایک ماں اور بیٹا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اس نے میرے خاوند کو قتل کیا ہے، اور وہ بیٹا کہنے لگا: میرا غلام میری ماں پر واقع ہوا ہے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم دونوں برباد ہو گئے۔ اگر تو سچی ہے تو ہم اسے قتل کریں گے، اور اگر تیرا بیٹا سچا ہے تو تجھے رجم۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نماز کے لیے چلے گئے تو اس لڑکے نے اپنی ماں سے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ مجھے قتل کیا جائے یا تجھے رجم؟ وہ دونوں چلے گئے، جب آپ رضی اللہ عنہ نماز سے فارغ ہو کر آئے اور ان کے بارے میں پوچھا تو بتایا گیا کہ وہ چلے گئے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كِتَابُ الأَشْرِبَةِ وَالحَدِّ فِيهَا/حدیث: 17615]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں