الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابٌ فِي الْوَسْوَسَةِ .
وسوسہ کا بیان
حدیث نمبر: 90
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْوَسْوَسَةِ. فَقَالَ:" ذَاكَ مَحْضُ الْإِيمَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَةٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَةٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وسوسہ کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ محض ایمان ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کے استاد بھی ثقہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 90]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام طبرانی کے استاد بھی ثقہ ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 90]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10024، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11215»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 91
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ إِنَّهُ لَيَعْرِضُ فِي نَفْسِيَ الشَّيْءُ، لَأَنْ أَكُونَ حُمَمَةً أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَكَلَّمَ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَمْدُ لِلَّهِ أَنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ أَيِسَ أَنْ يُعْبَدَ بِأَرْضِي هَذِهِ، وَلَكِنَّهُ رَضِيَ بِالْمُحَقَّرَاتِ مِنْ أَعْمَالِكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ ذَرِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُعَاذٍ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَهُوَ مِنْ رِوَايَةِ ذَرِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ مُعَاذٍ، وَلَمْ يُدْرِكْهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اُس ذات کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ہمراہ مبعوث کیا ہے، بعض اوقات میرے ذہن میں ایسا خیال پیدا ہوتا ہے، کہ میں جل کر کوئلہ بن جاؤں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں اُس خیال کے بارے میں کلام کروں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:”اس بات پر، ہر طرح کی حمد، اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، کہ شیطان اس بات سے مایوس ہو چکا ہے، کہ اب میری اس سرزمین پر اُس کی عبادت کی جائے، البتہ اب وہ تمہارے اعمال میں سے، معمولی سی چیزوں (یعنی گناہوں اور کوتاہیوں) سے بھی راضی ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ روایت ذر بن عبداللہ نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے، حالانکہ انہوں نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 91]

منقطع
حدیث نمبر: 92
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ - أَوِ ابْنِ الْحَسَنِ - عَنْ عَمِّهِ: أَنَّ النَّاسَ سَأَلُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْوَسْوَسَةِ الَّتِي يَجِدُهَا أَحَدُهُمْ، لَأَنْ يَسْقُطَ مِنْ عِنْدِ الثُّرَيَّا أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَتَكَلَّمَ بِهِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ذَاكَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ، إِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْتِي الْعَبْدَ فِيمَا دُونَ ذَلِكَ، فَإِذَا عُصِمَ مِنْهُ وَقَعَ فِيمَا هُنَالِكَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَئِمَّةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَئِمَّةٌ.
عمارہ بن ابوالحسن، یا شاید عمارہ بن حسن، اپنے چچا کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس وسوسہ کے بارے میں دریافت کیا، جس کا سامنا اُن میں سے کوئی ایک کرتا ہے، کہ اس کا ثریا ستارے سے گر جانا، اُس شخص کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ وہ شخص اُس وسوسے کے حوالے سے کلام کرے، راوی بیان کرتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ صریح ایمان ہے، بیشک شیطان، بندے کے پاس، اس سے کم معاملے کے بارے میں آتا ہے، تو جب وہ اس سے محفوظ ہو جاتا ہے تو پھر کسی دوسرے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے روایت کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ائمہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 92]
یہ روایت امام بزار نے روایت کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ائمہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 92]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 49»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 93
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ النَّاسُ يَقُولُونَ: كَانَ اللَّهُ قَبْلَ كُلِّ شَيْءٍ، فَمَا كَانَ قَبْلَهُ؟".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَلَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ - وَلَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا - وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”لوگ مسلسل یہ کہتے رہیں گے اللہ تعالیٰ ہر چیز سے پہلے تھا، اس سے پہلے کیا تھا؟“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس راوی کے حوالے سے اس کے علاوہ ایک اور روایت منقول ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 93]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ”صحیح“ میں اس راوی کے حوالے سے اس کے علاوہ ایک اور روایت منقول ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 93]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 51»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن