الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ .
بلاعنوان .
حدیث نمبر: 97
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ الرَّحْمَنِ لَلَوْحًا فِيهِ ثَلَاثُمِائَةٍ وَخَمْسَ عَشْرَةَ شَرِيعَةً، يَقُولُ الرَّحْمَنُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا يَأْتِي عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْهَا إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”رحمان کے سامنے ایک لوح موجود ہے، جس میں تین سو پندرہ شریعتیں ہیں، رحمان فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ہے! میرے بندوں میں سے، جو بھی بندہ کسی کو میرا شریک نہیں ٹھہراتا ہو گا، تو وہ ان میں سے، جس کسی پر بھی عمل پیرا ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 97]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 97]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 1309 أورده المؤلف فى المقصد العلى 17»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 98
وَعَنْ عُبَيْدٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثُونَ شَرِيعَةً، مَنْ وَافَى بِشَرِيعَةٍ مِنْهُنَّ دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِيسَى بْنُ سِنَانٍ الْقَسْمَلِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ خِرَاشٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدٍ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.

سیدنا عبید رضی اللہ عنہ، جنہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، اُن کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”ایمان کی تین سو تیس شریعتیں ہیں، جو شخص اُن میں سے، جس شریعت کو پورا کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن سنان قسملی ہے، جسے ابن حبان اور ابن خراش نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ عبدالرحمن بن عبید نامی راوی کے بارے میں، میں نے کسی کو ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 98]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7306»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 99
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مِائَةَ خُلُقٍ وَسِتَّةَ عَشَرَ خُلُقًا، مَنْ أَتَاهُ بِخُلُقٍ مِنْهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْمُسْنَدِ الْكَبِيرِ.
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى:" مِائَةَ خُلُقٍ وَسَبْعَةَ عَشَرَ خُلُقًا". وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَاشِدٍ، وَقَالَ:" مِائَةً وَسَبْعَ عَشْرَةَ شَرِيعَةً".

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالی کے (مقرر کردہ، یا پسندیدہ) ایک سو سولہ اخلاق ہیں، جو شخص اُن میں سے کسی ایک پر عمل پیرا ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو گا“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”مسند کبیر“ میں نقل کی ہے، ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ایک سو سترہ، اخلاق ہیں“۔ اس کی سند میں موجود ایک راوی عبداللہ بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے، امام بزار نے یہ روایت عبداللہ بن راشد کے حوالے سے نقل کی ہیں اور یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”ایک سو سترہ شریعتیں“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 99]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 36، أخرجه مسند البزار برقم: 446»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 100
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَوْحًا مِنْ زَبَرْجَدَةٍ خَضْرَاءَ تَحْتَ الْعَرْشِ، كَتَبَ فِيهِ: أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، خَلَقْتُ بِضْعَةَ عَشَرَ وَثَلَاثَمِائَةِ خُلُقٍ، مَنْ جَاءَ بِخُلُقٍ مِنْهَا مَعَ شَهَادَةِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ أُدْخِلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو ظِلَالٍ الْقَسْمَلِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عرش کے نیچے موجود، سبز زبرجد سے بنی ہوئی، اللہ تعالیٰ کی ایک لوح ہے، جس میں اُس نے یہ تحریر کیا ہے: میں اللہ ہوں، میرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں میں نے تین سو دس سے کچھ زیادہ اخلاق پیدا کیے ہیں، جو شخص لا الہ الا اللہ کی گواہی کے ہمراہ، ان میں سے کوئی ایک اخلاق لے کر آئے گا، میں اُسے جنت میں داخل کر دوں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوظلال قسملی ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 100]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1093، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1097»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 101
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَلَاثُمِائَةِ شَرِيعَةٍ وَثَلَاثَ عَشْرَةَ شَرِيعَةً، لَيْسَ مِنْهَا شَرِيعَةٌ يَلْقَى اللَّهَ بِهَا صَاحِبُهَا إِلَّا وَهُوَ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادٍ فِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کی تین سو تیرہ شریعتیں ہیں، ان میں سے ہر ایک شریعت کا یہ عالم ہے کہ جو بھی شخص اس شریعت کے ہمراہ، اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، وہ شخص جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو ایسی سند کے ساتھ منقول ہے، جس میں عبیداللہ بن زحر نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 101]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جو ایسی سند کے ساتھ منقول ہے، جس میں عبیداللہ بن زحر نامی راوی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12958، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1093»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 102
وَعَنْ عُبَيْدٍ - وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْإِيمَانُ ثَلَاثُمِائَةٍ وَثَلَاثُونَ شَرِيعَةً، مَنْ وَافَى بِوَاحِدَةٍ مِنْهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ، وَالْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ وَأَبُو سِنَانٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَجَاهِيلُ، وَالْمِنْهَالُ بْنُ بَحْرٍ وَأَبُو سِنَانٍ.
سیدنا عبید رضی اللہ عنہ، انہیں صحابی ہونے کا شرف حاصل ہے، اُن کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان منقول ہے: ”ایمان کی تین سو تیس شریعتیں ہیں، جو شخص اُن میں سے کسی ایک پر عمل کرے گا، وہ جنت میں داخل ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی پائے جاتے ہیں، جیسے منہال بن بحر اور ابو سنان [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 102]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں مجہول راوی پائے جاتے ہیں، جیسے منہال بن بحر اور ابو سنان [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 7310»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 103
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْإِيمَانُ بِضْعٌ وَسَبْعُونَ شُعْبَةً، أَرْفَعُهَا لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَدْنَاهَا إِمَاطَةُ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ مَسْتُورُونَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ إِسْنَادِهِ مَسْتُورُونَ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایمان کے ستر سے کچھ زیادہ شعبے ہیں، جن میں سب سے بلند تر لا الہ الا اللہ پڑھنا ہے، اور سب سے معمولی (شعبہ) راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جس کی سند کے افراد مستور ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 103]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جس کی سند کے افراد مستور ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4712»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف