الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَا بُنِيَ عَلَيْهِ الْإِسْلَامُ .
ان امور کا بیان، جن پر اسلام کی بنیاد ہے
حدیث نمبر: 137
عَنْ جَرِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَإِقَامِ الصَّلَاةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَحَجِّ الْبَيْتِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ صَحِيحٌ.
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ، اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، بیت اللہ کا حج کرنا، اور رمضان کے روزے رکھنا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے، جبکہ امام طبرانی نے مجم کبیر اور مجم صغیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 137]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے، جبکہ امام طبرانی نے مجم کبیر اور مجم صغیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 137]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 363/4364 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 8/2، اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 7464، 7469 اورده المؤلف فى زوائد المسند 43، أخرجه مسند أحمد برقم: 18735، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2364، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 750»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 138
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعٌ فَرَضَهُنَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الْإِسْلَامِ، فَمَنْ جَاءَ بِثَلَاثٍ لَمْ يُغْنِينَ عَنْهُ شَيْئًا حَتَّى يَأْتِيَ بِهِنَّ جَمِيعًا: الصَّلَاةُ، وَالزَّكَاةُ، وَصِيَامُ رَمَضَانَ، وَحَجُّ الْبَيْتِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا عمارہ بن حزم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چار امور ہیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اسلام میں فرض قرار دیا ہے، جو شخص ان میں سے تین لے آئے گا، تو وہ اس کے کسی کام نہیں آئیں گے، جب تک وہ اُن سب پر عمل پیرا نہیں ہوتا، نماز، زکوۃ، رمضان کے روزے، اور بیت اللہ کا حج“۔
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 138]
یہ روایت امام أحمد نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ابن لہیعہ نامی راوی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 138]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 45، أخرجه مسند أحمد برقم: 17335»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 139
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمْسٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ دَخَلَ الْجَنَّةَ: مَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، عَلَى وُضُوئِهِنَّ وَرُكُوعِهِنَّ وَسُجُودِهِنَّ وَمَوَاقِيتِهِنَّ، وَصَامَ رَمَضَانَ، وَحَجَّ الْبَيْتَ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا، وَأَعْطَى الزَّكَاةَ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ، وَأَدَّى الْأَمَانَةَ" قِيلَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، وَمَا أَدَاءُ الْأَمَانَةِ؟ قَالَ:" الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، إِنَّ اللَّهَ لَمْ يَأْمَنِ ابْنَ آدَمَ عَلَى شَيْءٍ مِنْ دِينِهِ غَيْرِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابودرداء روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ چیزیں ہیں، جو شخص ایمان کے ہمراہ انہیں لائے گا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا، جو شخص پانچ نمازوں کی، اُن کے وضو، رکوع، سجدوں اور اوقات سمیت، حفاظت کرے، رمضان کے روزے رکھے، بیت اللہ کا حج کرے، اگر وہ وہاں تک جانے کی استطاعت رکھتا ہو، اور اپنی خوشی کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرے اور امانت ادا کرے، عرض کی گئی: اے اللہ کے نبی! امانت کی ادائیگی سے کیا مراد ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جنابت کے بعد غسل کرنا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس کے دین میں سے، اس کے علاوہ اور کسی چیز کا امین نہیں بنایا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 139]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 772، أخرجه سنن أبي داود برقم: 429»
الحكم على الحديث:
إِسْنَادُهُ جَيِّدٌ
حدیث نمبر: 140
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - قَالَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ: وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَدْ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عُرَى الْإِسْلَامِ وَقَوَاعِدُ الدِّينِ ثَلَاثَةٌ، عَلَيْهِنَّ أُسِّسَ الْإِسْلَامُ، مَنْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهُنَّ فَهُوَ بِهَا كَافِرٌ حَلَالُ الدَّمِ: شَهَادَةُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالصَّلَاةُ الْمَكْتُوبَةُ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ". ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَجِدُهُ كَثِيرَ الْمَالِ لَا يُزَكِّي فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ كَافِرًا وَلَا يَحِلُّ دَمُهُ، وَتَجِدُهُ كَثِيرَ الْمَالِ لَمْ يَحُجَّ فَلَا يَزَالُ بِذَلِكَ كَافِرًا وَلَا يَحِلُّ دَمُهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِلَفْظِ:" بُنِيَ الْإِسْلَامُ عَلَى خَمْسٍ: شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَالصَّلَاةِ، وَصِيَامِ رَمَضَانَ، فَمَنْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهُنَّ كَانَ كَافِرًا حَلَالَ الدَّمِ". فَاقْتَصَرَ عَلَى ثَلَاثَةٍ مِنْهَا وَلَمْ يَذْكُرْ كَلَامَ ابْنِ عَبَّاسٍ الْمَوْقُوفَ. وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ روایت منقول ہے: (یہاں حماد بن زید نامی راوی یہ کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہو گی:) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ”اسلام کی رسی اور دین کی بنیاد، تین چیزیں ہیں، جن پر اسلام کی بنیاد رکھی گئی ہے، جو شخص ان میں سے کوئی ایک ترک کر دے گا، تو وہ اس کی وجہ سے کافر ہو جائے گا اور اس کا خون بہانا حلال ہو گا، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، فرض نماز ادا کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا“۔
پھر سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم کسی شخص کو پاؤ گے، کہ اس کے پاس بہت سا مال ہو گا، لیکن وہ زکوٰۃ ادا نہیں کرتا ہو گا، اور اس حوالے سے وہ کافر ہو گا، لیکن اس کا خون بہانا حلال نہیں ہو گا، اسی طرح تم کسی شخص کو پاؤ گے کہ اس کے پاس بہت سا مال ہو گا، لیکن وہ حج نہیں کرے گا، تو وہ اس وجہ سے کافر ہو گا، لیکن اس کا خون بہانا جائز نہیں ہو گا۔
یہ روایت مکمل طور پر، امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، جبکہ امام طبرانی نے معجم کبیر میں ان الفاظ میں نقل کی ہے: ”اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، نماز ادا کرنا رمضان کے روزے رکھنا، جو شخص ان میں سے کسی ایک کو ترک کر دے گا، تو وہ کافر ہو گا، جس کا خون بہانا جائز ہو گا“۔ تو امام طبرانی نے صرف یہی تین باتیں ذکر کی ہیں، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا ”موقف“ قول نقل نہیں کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 140]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2345 اورده المؤلف فى المقصد العلى 20، أخرجه صحيح مسلم برقم: 16، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2609، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5001، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1880، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13518، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2951، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 56»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن