🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

20. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 154
عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَحَقَّرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے، مرنے کے دن تک، اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے، اپنے چہرے کے بل گرا رہے، تو قیامت کے دن، وہ اس عمل کو بھی حقیر سمجھے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی بقیہ ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے لیکن یہاں اس نے ”تحدیث“ کی صراحت کی ہے، اس روایت کے باقی راویوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 154]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 185/4، زوائد 4922، أخرجه مسند أحمد برقم: 17197»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 155
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ أَنَّ رَجُلًا جرَّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ هَرَمًا فِي طَاعَةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَحَقَّرَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ، وَلَوَدَّ أَنَّهُ رُدَّ إِلَى الدُّنْيَا كَيْمَا يَزْدَادَ مِنَ الْأَجْرِ وَالثَّوَابِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا محمد بن ابوعمرہ رضی اللہ عنہ، جو صحابہ کرام میں سے ہیں، وہ فرماتے ہیں: ”اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے لے کر، بوڑھا ہونے کے بعد مرنے کے دن تک، اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں اپنے چہرے کے بل چلتا رہے، تو قیامت کے دن وہ اسے بھی حقیر سمجھے گا، اور یہ آرزو کرے گا: کہ اُسے دنیا کی طرف واپس بھیج دیا جائے، تاکہ اُس کے اجر و ثواب میں اضافہ ہو۔“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 155]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 185/4 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4923»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 156
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا فِي السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ مَوْضِعُ قَدَمٍ وَلَا شِبْرٍ وَلَا كَفٍّ، إِلَّا فِيهِ مَلَكٌ قَائِمٌ، أَوْ مَلَكٌ سَاجِدٌ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ قَالُوا جَمِيعًا: سُبْحَانَكَ مَا عَبَدْنَاكَ حَقَّ عِبَادَتِكَ إِلَّا أَنَّا لَمْ نُشْرِكْ بِكَ شَيْئًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: كَانَ أُمِّيًا لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ساتوں آسمانوں میں، ایک قدم جتنی، یا ایک بالشت جتنی، یا ایک تھیلی جتنی جگہ (بھی خالی نہیں ہے، ہر جگہ پر) یا کوئی فرشتہ قیام کی حالت میں، یا کوئی فرشتہ سجدے کی حالت میں (عبادت کر رہا ہے) جب قیامت کا دن ہو گا، تو وہ سب یہی کہیں گے: تو ہر عیب سے پاک ہے، ہم نے تیری ویسے عبادت نہیں کی، جو تیری عبادت کا حق ہے، تاہم، ہم کسی کو تیرا شریک قرار نہیں دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عروہ بن مروان ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ پڑھا لکھا نہیں تھا، اور قوی نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 156]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1751، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3592»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں