🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. بَابٌ مِنْهُ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 191
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَبْلُغُ عَبْدٌ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ، وَمَا أَخْطَأَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: إِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بندہ ایمان کی حقیقت تک اُس وقت تک نہیں پہنچ سکتا، جب تک وہ یہ نہیں جان لیتا کہ جو چیز اسے ملنی ہے وہ ملے بغیر نہیں رہے گی، اور جو چیز اسے نہیں ملنی ہے، وہ اسے کبھی نہیں ملے گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 191]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 33، أخرجه مسند أحمد برقم: 26944»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 192
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَحِقُّ الْعَبْدُ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ حَتَّى يَغْضَبَ لِلَّهِ، وَيَرْضَى لِلَّهِ، فَإِذَا فَعَلَ ذَلِكَ اسْتَحَقَّ حَقِيقَةَ الْإِيمَانِ، وَإِنَّ أَحْبَابِي وَأَوْلِيَائِي الَّذِينَ يُذْكَرُونَ بِذِكْرِي، وَأُذْكَرُ بِذِكْرِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بندہ، ایمان کی حقیقت کا حقدار، اُس وقت تک نہیں ہوتا، جب تک وہ اللہ تعالٰی کے لئے غضب ناک نہیں ہوتا، اور اللہ تعالٰی کے لئے راضی نہیں ہوتا، جب وہ ایسا کر لیتا ہے، تو وہ ایمان کی حقیقت کا مستحق بن جاتا ہے (اللہ تعالٰی حدیث قدسی میں فرماتا ہے:) ”میرے محبوب بندے اور میرے ولی وہ ہیں، جن کا ذکر، میرے ذکر کے ساتھ کیا جاتا ہے، اور میرا ذکر، اُن کے ذکر کے ساتھ کیا جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، زیادہ تر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 651، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 655»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں