الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابٌ: أَيُّ الْعَمَلِ أَفْضَلُ، وَأَيُّ الدِّينِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ؟ .
کون ساعمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ اور کون سا دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ پسندیدہ ہے؟
حدیث نمبر: 209
وَعَنْ أَبِي مُوسَى - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ: أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ". قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ". قِيلَ: فَأَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي فَضْلِ الْجِهَادِ وَفَضْلِ الْحَجِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي فَضْلِ الْجِهَادِ وَفَضْلِ الْحَجِّ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا: کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی زبان اور ہاتھ سے لوگ محفوظ رہیں، عرض کی گئی: کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیے جائیں، اور آدمی کا خون بہا دیا جائے، عرض کی گئی کون سی نماز زیادہ فضیلت رکھتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طویل قیام والی“۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کر، جہاد کی فضیلت اور حج کی فضیلت سے متعلق ابواب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 209]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی دیگر احادیث آگے چل کر، جہاد کی فضیلت اور حج کی فضیلت سے متعلق ابواب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 209]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 210
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَبَسَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ تَبِعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟ قَالَ:" حُرٌّ وَعَبْدٌ." قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْإِسْلَامُ؟ قَالَ:" طِيبُ الْكَلَامِ، وَإِطْعَامُ الطَّعَامِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْإِيمَانِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" خُلُقٌ حَسَنٌ". قُلْتُ: أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" طُولُ الْقُنُوتِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ تَهْجُرَ السُّوءَ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ، وَأُهُرِيقَ دَمُهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ:" مَنْ تَبِعَكَ عَلَى هَذَا الْأَمْرِ؟" قَالَ:" حُرٌّ وَعَبْدٌ". وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ.

سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے دریافت کیا: اس معاملے (یعنی دین) کے بارے میں آپ کی پیروی کرنے والا کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام، میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ اسلام سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزہ گفتگو کرنا اور کھانا کھلانا، میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! ایمان سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صبر اور نرمی (یا سخاوت) میں نے دریافت کیا: کون سا اسلام افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں، میں نے دریافت کیا: کون سا ایمان افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچھے اخلاق، میں نے دریافت کیا: کون سی نماز افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: طویل قیام والی، میں نے دریافت کیا: کون سی ہجرت افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کہ تم برائی سے لاتعلق ہو جاؤ، میں نے دریافت کیا: کون سا جہاد افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس میں آدمی کے گھوڑے کے پاؤں کاٹ دیئے جائیں اور اُس (یعنی آدمی) کا خون بہا دیا جائے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس (روایت) کا یہ حصہ مذکور ہے: ”اس معاملے (یعنی دین) کے بارے میں آپ کی پیروی کرنے والا کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک آزاد شخص اور ایک غلام“۔
امام ابن ماجہ نے اس روایت کا یہ حصہ نقل کیا ہے: ”کون سا جہاد افضل ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 210]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18942»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 211
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ. قَالَ:" أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ، وَتُبْغِضَ لَهُ، وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ". قَالَ: وَمَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَنْ تُحِبَّ لِلنَّاسِ مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ، وَتَكْرَهُ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ، وَأَنْ تَقُولَ خَيْرًا أَوْ تَصْمُتَ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ بَعْضَهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ لَهِيعَةَ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ایمان کے بارے میں سوال کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اس سے مراد ہے) کہ تم (کسی کے ساتھ) اللہ تعالیٰ کے لئے محبت رکھو اور اُس کے لیے بغض رکھو! اور اپنی زبان کو اللہ تعالیٰ کی یاد والا عمل کرواؤ! اُنہوں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! اور کیا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس سے مراد یہ ہے:) کہ تم لوگوں کے لیے اس چیز کو پسند کرو جو تم اپنے لیے پسند کرتے ہو اور ان کے لیے وہی چیز ناپسند کرو جو تم اپنے لیے ناپسند کرتے ہو، اور تم بھلائی کی بات کہو! ورنہ خاموش رہو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی نے اس روایت کا کچھ حصہ اس سیاق کے بغیر نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 211]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 211]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 247/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 191/20، أخرجه مسند أحمد برقم: 21625، 21627»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف