الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. بَابُ لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ .
اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو
حدیث نمبر: 341
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَا خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَالَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو هِلَالٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی ہمیں خطبہ دیتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرماتے تھے: ”اس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو اور اس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو (یعنی جو امین نہ ہو، اور جو عہد کی پاسداری نہ کرتا ہو)“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ، امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوہلال ہے، یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اس کو ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 341]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 135/3154210251، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 2606 اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 2856 اخرجه البيهقي فى السنن الكبرى 288/6 وابن حبان فى صحيحه 194 والبغوي فى شرح السنه 38 اورده المؤلف فى زوائد المسند 129 اورده المؤلف فى كشف الاستار 100 اورده المؤلف فى المقصد العلى 4445، أخرجه مسند أحمد برقم: 11975، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5919»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 342
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تُؤْمِنُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْهُ:" لَا دِينَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ". وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْهُ:" لَا دِينَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ". وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْأَكْثَرِينَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اُس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گے، جب تک تم مؤمن نہیں ہوتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے انہی صحابی کے حوالے سے ایک اور روایت نقل کی ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”اُس کا دین نہیں، جس کی امانت نہ ہو“۔ اس کی سند میں، ایک راوی قاسم ابوعبدالرحمان ہے، اور وہ اکثر حضرات کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 342]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7798»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 343
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا إِيمَانَ لِمَنْ لَا أَمَانَةَ لَهُ، وَلَا دِينَ لِمَنْ لَا عَهْدَ لَهُ".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَدْ تَقَدَّمَ، وَفِيهِ حُصَيْنُ بْنُ مَذْعُورٍ عَنْ قُرَيْشٍ التَّمِيمِيِّ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اُس شخص کا ایمان نہیں، جس کی امانت نہ ہو، اور اس شخص کا دین نہیں، جس کا عہد نہ ہو“ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے گزر چکی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے حصین بن مذعور نے قریش تمیمی میں سے نقل کیا ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى معجم الكبير 10553»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف