🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

72. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ .
تکبر کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 363
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَرِيقٍ، وَمَرَّتِ امْرَأَةٌ سَوْدَاءُ فَقَالَ لَهَا رَجُلٌ: الطَّرِيقَ، فَقَالَتْ: الطَّرِيقُ ثَمَّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" دَعُوهَا فَإِنَّهَا جَبَّارَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَرَمَاهُ بِالْكَذِبِ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ وَضَعَّفَهُ بِرَاوٍ آخَرَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی راستے سے گزر رہے تھے، وہاں سے ایک سیاہ فام عورت بھی گزر رہی تھی، ایک صاحب نے اُس سے کہا: راستہ دے دو! اُس عورت نے کہا: راستہ موجود تو ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسے رہنے دو! کیونکہ یہ تکبر کا شکار ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، امام أحمد نے اُسے ضعیف قرار دیا ہے، اور اُس پر جھوٹا ہونے کا الزام عائد کیا ہے، یہی روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، اور ایک اور راوی کے حوالے سے، اُنہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «اخرجه الأمام الطبراني فى معجم الاوسط 8160 اخرجه الإمام أبو يعلى فى مسنده 3262 اورده المؤلف فى المقصد العلي 1722، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8156»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 364
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ، وَبَيْنَ يَدَيْهِ رَجُلٌ يَنْظُرُ هَلْ فِي الطَّرِيقِ شَيْءٌ يَكْرَهُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيُمِيطُهُ، فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَةٍ عَجُوزٍ قَالَ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
قُلْتُ: ذُكِرَ هَذَا فِي تَرْجَمَةِ أَبِي الطُّفَيْلِ، وَالَّذِي قَبْلَهُ فِي تَرْجَمَةِ أَبِي مُوسَى، فَلَا أَدْرِي أَحَالَهُ عَلَى أَيِّ شَيْءٍ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ایک شخص جا رہا تھا، وہ اس بات کا جائزہ لے رہا تھا، کہ راستے میں کوئی ایسی چیز نہ ہو، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ناپسند ہو، اور اگر ہو، تو وہ اسے ہٹا دے، اسی دوران ایک بوڑھی عورت سامنے آئی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ کے حالات میں ذکر کی گئی ہے، اور اس سے پہلے والی روایت سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے حالات میں ذکر کی گئی ہے، مجھے یہ علم نہیں ہو سکا کہ یہ اصل میں کس سے منقول ہے؟ باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 364]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 5978، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5975»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں