الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ الْجُلُوسِ عِنْدَ الْعَالِمِ .
عالم کے پاس بیٹھنا
حدیث نمبر: 553
عَنْ قُرَّةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا جَلَسَ جَلَسَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ حِلَقًا حِلَقًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ، كَذَّبَهُ أَحْمَدُ.
قرہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب تشریف فرما ہوتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اردگرد حلقہ بنا کے بیٹھتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام ہے، جسے امام أحمد نے کذاب قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 553]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن سلام ہے، جسے امام أحمد نے کذاب قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 553]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 157، أخرجه مسند البزار برقم: 3311»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
حدیث نمبر: 554
وَعَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ قَالَ: كَانَ أَنَسٌ مِمَّا يَقُولُ لَنَا إِذَا حَدَّثْنَا هَذَا الْحَدِيثَ: إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا هُوَ بِالَّذِي تَصْنَعُ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ. يَعْنِي: وَيَقْعُدُ أَحَدُكُمْ فَيَجْتَمِعُونَ حَوْلَهُ فَيَخْطُبُ، إِنَّمَا كَانُوا إِذَا صَلَّوُا الْغَدَاةَ قَعَدُوا حِلَقًا حِلَقًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، وَيَتَعَلَّمُونَ الْفَرَائِضَ وَالسُّنَنَ.
وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ضَعِيفٌ.
وَيَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ضَعِيفٌ.
یزید رقاشی بیان کرتے ہیں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ جب ہمیں یہ حدیث بیان کرتے تھے، تو اُس کے ساتھ یہ بھی فرمایا کرتے تھے: اللہ کی قسم! یہ اس طرح نہیں ہے، جس طرح تم اور تمہارے ساتھی کرتے ہو۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی مراد یہ تھی کہ تم لوگ یہ کرتے ہو کہ ایک شخص بیٹھ جاتا ہے، لوگ اُس کے اردگرد اکٹھے ہو جاتے ہیں، اور وہ خطبہ دیتا ہے (یعنی وہ تقریر کرتا ہے) صحابہ کرام کا یہ معمول تھا کہ وہ لوگ صبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد حلقہ بنا کر بیٹھ جاتے تھے، وہ قرآن پڑھتے تھے، فرائض اور سنتیں سیکھتے تھے۔ یزید رقاشی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 4088»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف