🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. بَابٌ فِي مَنْ كَتَبَ بِقَلَمِهِ خَيْرًا أَوْ غَيْرَهُ .
اس شخص کا بیان جو اپنے قلم کے ذریعے بھلائی کی کوئی بات یا اس کے علاوہ کوئی بات تحریر کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 576
عَنْ عَطَاءٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ عَبَّاسٍ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبَّاسٍ، مَا تَقُولُ فِيَّ؟ قَالَ: وَمَا عَسَى أَنْ أَقُولَ فِيكَ؟ فَقَالَ: إِنِّي عَامِلٌ بِقَلَمٍ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يُؤْتَى بِصَاحِبِ الْقَلَمِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي تَابُوتٍ مِنْ نَارٍ مُقْفَلٍ عَلَيْهِ بِأَقْفَالٍ مِنْ نَارٍ، [ فَيُنْظَرُ قَلَمُهُ فِيمَنْ أَجْرَاهُ ] فَإِنْ كَانَ أَجْرَاهُ فِي طَاعَةِ اللَّهِ وَرِضْوَانِهِ فُكَّ عَنْهُ التَّابُوتُ، وَإِنْ كَانَ أَجْرَاهُ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ هَوَى بِهِ فِي التَّابُوتِ سَبْعِينَ خَرِيفًا حَتَّى بَارِي الْقَلَمِ وَلَائِقِ الدَّوَاةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَيُّوبُ الْجِيزِيُّ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّ آفَةَ هَذَا الْحَدِيثِ الْجِيزِيُّ ; لِأَنَّ الطَّبَرَانِيَّ قَالَ فِي الْأَوْسَطِ: تَفَرَّدَ بِهِ الْجِيزِيُّ.
عطاء بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس موجود تھا، ایک شخص اُن کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعباس! میرے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں تمہارے بارے میں، کسی حوالے سے رائے دوں؟ اُس نے کہا: میں قلم کے ذریعے کام کرنے والا شخص ہوں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، قلم والے شخص کو آگ سے بنے ہوئے تابوت میں لایا جائے گا، جس پر آگ سے بنے ہوئے تالے لگے ہوں گے، اور پھر اس شخص کے قلم کا جائزہ لیا جائے گا کہ اُس نے اُس فلم کو کس کام میں استعمال کیا؟ اگر اُس نے اُس قلم کو اللہ کی اطاعت اور اس کی رضا مندی کے کام میں استعمال کیا ہو گا، تو اُسے تابوت سے نجات مل جائے گی، اور اگر اُس نے اُس قلم کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کے کام میں استعمال کیا ہو گا، تو وہ اس تابوت میں ستر سال تک (جہنم میں) گرتا رہے گا، یہاں تک کہ قلم تراشنے والا اور دوات تیار کرنے والا بھی (اسی حکم میں ہو گا)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ایوب جیزی نے اسماعیل بن عیاش سے روایت کیا ہے، بظاہر یہ لگتا ہے کہ اس میں خرابی کی جڑ جیزی نامی راوی ہے، کیونکہ امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: جیزی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 576]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمها الكبير 188/11 أخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1922، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11450، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1943»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں