الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِي الْكَلَامِ فِي الرُّوَاةِ .
راویوں کے بارے میں کلام کرنا
حدیث نمبر: 662
عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ: خَطَبَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" حَتَّى مَتَى تُرْعَوْنَ عَنْ ذِكْرِ الْفَاجِرِ، هَتِّكُوهُ حَتَّى يَحْذَرَهُ النَّاسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ حَسَنٌ، رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَاخْتُلِفَ فِي بَعْضِهِمُ اخْتِلَافًا لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَإِسْنَادُ الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ حَسَنٌ، رِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ، وَاخْتُلِفَ فِي بَعْضِهِمُ اخْتِلَافًا لَا يَضُرُّ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ کب تک فاجر کے ذکر کے حوالے سے پریشان رہو گے؟ تم اُس کا پردہ فاش کرو! تاکہ لوگ اُس سے بچ کے رہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، معجم اوسط اور معجم صغیر کی سند حسن ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا اختلاف پایا جاتا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 662]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 418/19 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 4372 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 215/1، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 571»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، اس کے رواۃ ثقہ
حدیث نمبر: 663
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ لِفَاسِقٍ غِيبَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ بِشْرٍ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْعَلَاءُ بْنُ بِشْرٍ، ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”فاسق کی غیبت نہیں ہوتی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن بشر ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 663]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علاء بن بشر ہے، جسے ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 663]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 418/19»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 664
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ: جَلَسَ عُمَرُ مَجْلِسًا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجْلِسُهُ، تَمُرُّ عَلَيْهِ الْجَنَائِزُ. قَالَ: فَمَرُّوا بِجَنَازَةٍ فَأَثْنَوْا خَيْرًا، فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مَرُّوا بِجَنَازَةٍ، فَقَالُوا: هَذَا كَانَ أَكْذَبَ النَّاسِ، فَقَالَ: إِنَّ أَكْذَبَ النَّاسِ أَكْذَهُمْ عَلَى اللَّهِ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ مَنْ كَذَبَ عَلَى رُوحِهِ فِي جَسَدِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ الشَّنِّيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَيَحْيَى الْقَطَّانُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ الْوَلِيدِ الشَّنِّيُّ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَيَحْيَى الْقَطَّانُ.
سیدنا عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایسی جگہ تشریف فرما تھے، جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھا کرتے تھے، اُس جگہ جنازے پاس سے گزرا کرتے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے، لوگوں نے اس کی تعریف کی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: واجب ہو گئی، پھر لوگ ایک اور جنازہ لے کر گزرے، تو لوگوں نے کہا: یہ سب سے بڑا جھوٹا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: لوگوں میں سب سے بڑا جھوٹا وہ شخص ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف جھوٹی بات منسوب کرتا ہے اور پھر اس کے بعد وہ لوگ ہیں جو اپنے جسم میں موجود روح کے حوالے سے جھوٹ بولتے ہیں (یعنی جھوٹا خواب بیان کرتے ہیں)۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ولید شنی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور یحیی القطان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 664]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ولید شنی ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور یحیی القطان نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 54/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 665
وَعَنْ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: لَقِيتُ سَلَمَةَ بْنَ عَلْقَمَةَ فَحَدَّثَنِي بِهِ، فَرَجَعَ عَنْهُ، ثُمَّ قَالَ: إِذَا أَرَدْتَ أَنْ تُكَذِّبَ صَاحِبَكَ فَلَقِّنْهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حماد بن زید بیان کرتے ہیں: میری ملاقات مسلمہ بن علقمہ سے ہوئی، اُنہوں نے مجھے یہ روایت بیان کی، پھر اُنہوں نے اس سے رجوع کیا اور پھر بولے: جب تم یہ ارادہ کرو کہ اپنے ساتھی کی تکذیب کرو! تو اُس کو اس کی تلقین کرو۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 665]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 665]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2637 اورده المؤلف فى المقصد العلى 77»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔