🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

54. بَابُ السُّؤَالِ عَمَّا يُشَكُّ فِيهِ .
جس چیز کے بارے میں شک ہو اُس کے بارے میں سوال کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 703
عَنِ الْمِقْدَادِ - يَعْنِي ابْنَ الْأَسْوَدِ - قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَيْءٌ سَمِعْتُهُ مِنْكَ شَكَكْتُ فِيهِ. قَالَ:" إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي الْأَمْرِ فَلْيَسْأَلْنِي عَنْهُ". قَالَ: قَوْلُكَ فِي أَزْوَاجِكَ:" إِنِّي لَا أَرْجُو لَهُنَّ مِنْ بَعْدِي الصِّدِّيقِينَ". قَالَ:" وَمَنْ تَعُدُّونَ الصِّدِّيقِينَ؟"، فَقُلْنَا: أَوْلَادُنَا الَّذِينَ يَهْلِكُونَ صِغَارًا؟ قَالَ:" لَا، الصِّدِّيقُونَ هُمُ الْمُتَصَدِّقُونَ" ثَلَاثًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ، إِلَّا أَنَّ قُرَيْبَةَ، قَالَ الذَّهَبِيُّ: تَفَرَّدَ عَنْهَا ابْنُ أَخِيهَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي هَذَا الْمَعْنَى فِي بَابِ السُّؤَالِ عَنِ الْفِقْهِ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گذارش کی: ایک چیز جو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہوتی ہے، اُس کے بارے میں مجھے شک ہو جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کسی معاملے کے بارے میں، تم میں سے کسی ایک کو شک ہو جائے، تو اُسے اس معاملے کے بارے میں مجھ سے پوچھ لینا چاہیے، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کے بارے میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”اپنے بعد مجھے ان کے بارے میں صدیقین کی امید نہیں ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم لوگ صدیقین کے شمار کرتے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہماری اولاد، جو کمسنی میں فوت ہو گئی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! صدیقین سے مراد، صدقہ کرنے والے لوگ ہیں۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے تمام رجال ثقہ ہیں، البتہ قریبہ نامی خاتون کے بارے میں امام ذہبی فرماتے ہیں: اس خاتون کا بھتیجا موسیٰ بن یعقوب زمعی، اس سے روایت نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس موضوع سے متعلق احادیث فقہ کے بارے میں سوال کرنے سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 703]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2119»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں