🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

63. بَابٌ فِي خَلْوَةِ الْعَالِمِ .
عالم کی خلوت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 731
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: أَقْبَلْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَلَى نَشَزٍ مِنَ الْأَرْضِ حَتَّى جَلَسْتُ مُسْتَقْبِلَ وَجْهِهِ - أَوْ وَجْهِي عِنْدَ رُكْبَتِهِ - فَاغْتَنَمْتُ خَلْوَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الذُّنُوبِ أَكْبَرُ؟ فَأَعْرَضَ عَنِّي حَتَّى قُلْتُهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيَّ بِوَجْهِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اونچی جگہ پر تشریف فرما تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، میرا چہرہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کے مدمقابل آ رہا تھا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خلوت کو غنیمت سمجھا اور دریافت کیا: یا رسول اللہ! کون سا گناہ سب سے بڑا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا، یہاں تک کہ میں نے تین مرتبہ اپنی بات دہرائی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن اسماعیل ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 731]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 161، أخرجه مسند البزار برقم: 1949»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 732
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا فُتِحَتِ الْمَدَائِنُ أَقْبَلَ النَّاسُ عَلَى الدُّنْيَا وَأَقْبَلْتُ عَلَى عُمَرَ.
فَكَانَ عَامَّةُ حَدِيثِهِ عَنْ عُمَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جب مدائن فتح ہو گیا، تو لوگ دنیا کی طرف متوجہ ہو گئے اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف توجہ مبذول کر لی۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ زیادہ تر احادیث سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول ہیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 732]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 162»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں