🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

99. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَنْتَفِعْ بِعِلْمِهِ .
ایسے شخص کا بیان جو اپنے علم کے ذریعے نفع حاصل نہ کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 869
عَنْ أَبِي بَرْزَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ وَيَنْسَى نَفْسَهُ مَثَلُ الْفَتِيلَةِ، تُضِيءُ لِلنَّاسِ وَتَحْرِقُ نَفْسَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ السُّحَيْمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ لِسُوءِ حِفْظِهِ وَاخْتِلَاطِهِ.
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دے اور اپنے آپ کو بھول جائے، اُس کی مثال چراغ کی بتی کی طرح ہے، جو لوگوں کو روشنی فراہم کرتی ہے اور اپنے آپ کو جلا دیتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر سحیمی ہے اور وہ اپنے حافظے کی خرابی اور اختلاط کا شکار ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 869]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 870
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ غَيْرُ فَقِيهٍ، وَمَنْ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ ضَرَّهُ جَهْلُهُ، اقْرَأِ الْقُرْآنَ مَا نَهَاكَ، فَإِنْ لَمْ يُنْهِكْ فَلَسْتَ تَقْرَؤُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بعض اوقات کوئی علمی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، اور جس شخص کا علم اسے نفع نہ دے، اُس کی جہالت اسے نقصان پہنچاتی ہے، تم قرآن کو اُس وقت تک پڑھو، جب تک وہ تمہیں (شرعی احکام کی خلاف ورزی سے) روکے رکھے اگر وہ تمہیں (شرعی احکام کی خلاف ورزی سے) نہیں روکتا، تو (گویا) تم اُسے پڑھ ہی نہیں رہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے، وہ ضعیف ہے، تاہم اسے ثقہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 870]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 871
وَعَنْ أَبِي تَمِيمَةَ، عَنْ جُنْدُبَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ صَاحِبُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا وَهُوَ إِلَى الْبَصْرَةِ حَتَّى أَتَيْنَا مَكَانًا يُقَالُ لَهُ: بَيْتُ الْمِسْكِينِ، وَهُوَ مِنَ الْبَصْرَةِ عَلَى مِثْلِ النَّوْبَةِ، فَقَالَ: هَلْ كُنْتُ تُدَارِسُ أَحَدًا الْقُرْآنَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَإِذَا أَتَيْنَا الْبَصْرَةَ فَأْتِنِي بِهِمْ. فَأَتَيْتُهُ بِصَالِحِ بْنِ مِسْرَحٍ، وَبِأَبِي بِلَالٍ وَبِجَدِّهِ، وَنَافِعِ بْنِ الْأَزْرَقِ، وَهُمْ فِي نَفْسِي يَوْمَئِذٍ مِنْ أَفَاضِلِ أَهْلِ الْبَصْرَةِ، فَأَنْشَأَ يُحَدِّثُنِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ جُنْدُبٌ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَثَلُ الْعَالِمُ الَّذِي يُعَلِّمُ النَّاسَ الْخَيْرَ وَيَنْسَى نَفْسَهُ كَمَثَلِ السِّرَاجِ، يُضِيءُ لِلنَّاسِ وَيَحْرِقُ نَفْسَهُ".
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَحُولَنَّ بَيْنَ أَحَدِكُمْ وَبَيْنَ الْجَنَّةِ وَهُوَ يَنْظُرُ إِلَى أَبْوَابِهَا مِلْءُ كَفٍّ مِنْ دَمٍ أَهْرَاقَهُ ظُلْمًا". قَالَ: فَتَكَلَّمَ الْقَوْمُ، فَذَكَرُوا الْأَمْرَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيَ عَنِ الْمُنْكَرِ، وَهُوَ سَاكِتٌ يَسْمَعُ مِنْهُمْ، ثُمَّ قَالَ: لَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ قَطُّ، قَوْمٌ أَحَقُّ بِالنَّجَاةِ إِنْ كَانُوا صَادِقِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي قِتَالِ أَهْلِ الْبَغْيِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوتمیمہ سیدنا جندب بن عبداللہ ازدی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نقل کرتے ہیں، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، ابوتمیمہ بیان کرتے ہیں: میں اور وہ بصرہ کی طرف جا رہے تھے، یہاں تک کہ ہم ایک جگہ کے پاس پہنچے جس کا نام ”بیت مسکین“ تھا، وہ بصرہ سے اُتنی ہی دور تھی، جس طرح ”نوبہ“ ہے، انہوں نے دریافت کیا: کیا تم نے کبھی کسی کو قرآن پڑھایا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! انہوں نے فرمایا: جب ہم بصرہ پہنچ جائیں گے، تو تم اُن لوگوں کو میرے پاس لے کر آنا، تو میں اُن کے پاس صالح بن مسرح، ابوبلال اور اس کے دادا اور نافع بن ازرق کو لے کر آیا، میرے نزدیک یہ لوگ اُس وقت اہل بصرہ کے فاضل ترین لوگ تھے، تو انہوں نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے احادیث بیان کرنا شروع کیں، سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو عالم لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے اور خود کو بھول جاتا ہے، اُس کی مثال چراغ کی طرح ہے، جو لوگوں کو روشنی دیتا ہے اور اپنے آپ کو جلا لیتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”(کہیں ایسا نہ ہو) کہ جب کوئی شخص جنت کے دروازوں کی طرف دیکھ رہا ہو، اُس وقت اس شخص اور جنت کے درمیان مٹھی بھر خون حائل ہو جائے، جسے اُس نے ظلم کے طور پر بہایا تھا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر حاضرین نے بات چیت شروع کی اور اُن لوگوں نے نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کا ذکر کیا، تو سیدنا جندب رضی اللہ عنہ خاموش رہ کر ان کی باتیں سنتے رہے، پھر انہوں نے فرمایا: میں نے آج کے دن کی طرح کے لوگ کبھی نہیں دیکھے، جو نجات کے زیادہ حقدار ہوں، لیکن شرط یہ ہے کہ یہ سچے ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی اور بھی سند ہے جو باغیوں سے جنگ کرنے سے متعلق باب میں آئے گی، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 871]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1681، 1685»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 872
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَا يَنْفَعُهُ عِلْمُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ، قَالَ الْفَلَّاسُ: صَدُوقٌ لَكِنَّهُ كَثِيرُ الْغَلَطِ صَاحِبُ بِدْعَةٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب اُس عالم کو ہو گا، جسے اُس کے علم نے فائدہ نہ دیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بری ہے، فلاس فرماتے ہیں: یہ صدوق ہے لیکن بکثرت غلطی کرتا ہے اور بدعتی ہے، امام أحمد، امام نسائی رحمہ اللہ اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الإمام الطبراني فى معجمه الصغير 182/1183، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 480»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 873
وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى حَيٍّ مِنْ قَيْسٍ أُعَلِّمُهُمْ شَرَائِعَ الْإِسْلَامَ، فَإِذَا قَوْمٌ كَأَنَّهُمُ الْإِبِلُ الْوَحْشِيَّةُ، طَامِحَةً أَبْصَارُهُمْ، لَيْسَ لَهُمْ هَمَّ إِلَّا شَاةٌ أَوْ بَعِيرٌ، فَانْصَرَفْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا عَمَّارُ، مَا عَمِلْتَ؟" فَقَصَصْتُ عَلَيْهِ قِصَّةَ الْقَوْمِ وَأَخْبَرْتُهُ بِمَا فِيهِمْ مِنَ السَّهْوَةِ. قَالَ:" يَا عَمَّارُ، أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَعْجَبَ مِنْهُمْ؟ قَوْمٌ عَلِمُوا مَا جَهِلَ أُولَئِكَ، ثُمَّ سَهُوا كَسَهْوِهِمْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَزْرَمِيُّ، قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے قیس قبیلے کی ایک شاخ کی طرف بھیجا تاکہ میں اُن لوگوں کو اسلامی احکام کی تعلیم دوں، وہ لوگ وحشی اونٹوں کی طرح تھے، ان کی توجہ منتشر رہتی تھی، اُن کی تمام تر پریشانی بکریوں، یا اونٹوں کے بارے میں تھی، میں واپس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمار! تم نے کیا عمل کیا؟ میں نے اُن لوگوں کا پورا واقعہ آپ کو بتایا، ان لوگوں کی غیر دلچسپی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگاہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمار! کیا میں تمہیں ان سے زیادہ عجیب لوگوں کے بارے میں بتاؤں؟ یہ وہ لوگ ہوں گے، جنہیں ان چیزوں کا علم حاصل ہو گا، جن کا علم ان لوگوں کو نہیں ہے اور پھر بھی وہ (یعنی جنہیں علم ہو گا) وہ اُن لوگوں کی طرح عدم دلچسپی کا اظہار کریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عباد بن أحمد عزرمی ہے، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 177، أخرجه مسند البزار برقم: 1431»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 874
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: تَعَرَّضْتُ - أَوْ قَالَ: تَصَدَّيْتُ - لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ النَّاسِ شَرٌّ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ غَفْرَةً، اسْأَلْ عَنِ الْخَيْرِ وَلَا تَسْأَلْ عَنِ الشَّرِّ، شِرَارُ النَّاسِ شِرَارُ الْعُلَمَاءِ فِي النَّاسِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ، وَرَدَّ ابْنُ عَدِيٍّ قَوْلَ الْبُخَارِيِّ، وَقَالَ أَبُو زُرْعَةَ: شَيْخٌ صَالِحٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آیا (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُس وقت بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! سب سے زیادہ برا شخص کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! تجھ سے مغفرت کا سوال ہے (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمایا:) تم بھلائی کے بارے میں سوال کرو، شر کے بارے میں سوال نہ کرو! لوگوں میں برے لوگ وہ ہیں، جو لوگوں کے درمیان برے علماء ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن مرہ ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے، ابن عدی نے امام بخاری رحمہ اللہ کا قول مسترد کیا ہے، ابوزرعہ کہتے ہیں یہ ایک نیک بزرگ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 874]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 167، أخرجه مسند البزار برقم: 2649»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 875
وَعَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَنْطَلِقُونَ إِلَى أُنَاسٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ فَيَقُولُونَ: لِمَ دَخَلْتُمُ النَّارَ؟ فَوَاللَّهِ مَا دَخَلْنَا الْجَنَّةَ إِلَّا بِمَا تَعَلَّمْنَا مِنْكُمْ، فَيَقُولُونَ: إِنَّا كُنَّا نَقُولُ وَلَا نَفْعَلُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ الدَّاهِرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اہل جنت میں سے کچھ لوگ اہل جہنم سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کی طرف جائیں گے اور کہیں گے: تم لوگ جہنم میں کیوں داخل ہو گئے؟ اللہ کی قسم! ہم تو جنت میں صرف اس چیز کی وجہ سے داخل ہوئے ہیں، جو ہم نے تم سے سیکھا تھا، تو وہ جواب دیں گے: ہم لوگ کہا: کرتے تھے، لیکن (عمل) نہیں کرتے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوبکر عبداللہ بن حکیم داہری ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 875]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 150/22، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 99»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں