🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

105. بَابٌ فِي الْقِصَصِ .
قصے بیان کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 910
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَقُصُّ إِلَّا أَمِيرٌ، أَوْ مَأْمُورٌ، أَوْ مُتَكَلِّفٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صرف امیر یا مامور یا تکلف کرنے والا شخص قصہ بیان کرے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 910]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 911
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَاصٍّ يَقُصُّ فَأَمْسَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُصَّ، فَلَأَنْ أَقْعُدَ غَدْوَةً إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ لَفْظَ الطَّبَرَانِيِّ:" أَقُصُّ، فَلَأَنْ أَقْعُدَ هَذَا الْمُقْعَدَ مِنْ حِينِ تُصَلِّي الْغَدَاةَ إِلَى أَنْ تُشْرِقَ الشَّمْسُ" - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ إِلَّا أَنَّ فِيهِ أَبَا الْجَعْدِ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ; فَإِنْ كَانَ هُوَ الْغَطْفَانِيَّ، فَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ، وَإِنْ كَانَ غَيْرَهُ فَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک قصہ بیان کرنے والے شخص کے پاس تشریف لائے، جو کچھ بیان کر رہا تھا (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر وہ شخص رک گیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم قصہ بیان کرو! صبح سے لے کر سورج کے نکلنے تک میں بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار غلام آزاد کر دوں، اور عصر کے بعد سے لے کر سورج غروب ہونے تک میں بیٹھا رہوں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں چار غلام آزاد کر دوں۔
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، البتہ امام طبرانی کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”تم قصہ بیان کرو! میں یہاں بیٹھ جاؤں، اُس وقت سے جب تم صبح کی نماز ادا کرتے ہو، اس وقت سے لے کر سورج کے چمکنے تک (بیٹھا رہوں)“۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے، تاہم اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابوالجعد نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے، اگر تو یہ غطفانی ہے، تو پھر یہ صحیح کے رجال میں سے ایک ہے، اور اگر یہ اُس کے علاوہ کوئی اور ہے، تو پھر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 261/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 261، أخرجه مسند أحمد برقم: 21751، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8013»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 912
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَأَنْ أَقْعُدَ فِي مِثْلِ هَذَا الْمَجْلِسِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أُعْتِقَ أَرْبَعَ رِقَابٍ". قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ: أَيَّ مَجْلِسٍ يَعْنِي؟ قَالَ: كَانَ قَاصًّا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ كُرْدُوسُ بْنُ قَيْسٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس طرح کی محفل میں میرا بیٹھ جانا، میرے نزدیک چار غلام آزاد کرنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ شعبہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد کون سی محفل تھی؟ تو انہوں نے جواب دیا: قصہ بیان کرنے (یعنی وعظ کرنے کی محفل تھی)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی کردوس بن قیس ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 912]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى زوائد المسند 259»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 913
وَعَنْ كُرْدُوسِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ - قَالَ شُعْبَةُ: أَرَاهُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ -: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ نُفَصِّلَ الْمُفَصَّلَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كَذَا بَابًا". قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِعَبْدِ الْمَلِكِ: أَيُّ مُفَصَّلٍ؟ قَالَ: الْقَصَصُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَكُرْدُوسٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: فِيهِ نَظَرٌ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
کردوس بن عمرو بیان کرتے ہیں: میں نے اہل بدر سے تعلق رکھنے والے ایک صحابی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا، شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے وہ صحابی سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ ہوں گے، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں مفصل کو وضاحت کے ساتھ بیان کروں، یہ میرے نزدیک اتنی چیزوں سے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ شعبہ کہتے ہیں: میں نے (اپنے استاد) عبدالملک سے دریافت کیا: کون سی مفصل؟ انہوں نے جواب دیا: قصے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، کردوس نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: اس میں غور و فکر کی گنجائش ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 913]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 164»

الحكم على الحديث:
اسناد حسن ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 914
وَعَنِ الْعَبَادِلَةِ: عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْعَبَّاسِ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالُوا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقَاصُّ يَنْتَظِرُ الْمَقْتَ، وَالْمُسْتَمِعُ يَنْتَظِرُ الرَّحْمَةَ، وَالتَّاجِرُ يَنْتَظِرُ الرِّزْقَ، وَالْمُحْتَكِرُ يَنْتَظِرُ اللَّعْنَةَ، وَالنَّائِحَةُ وَمَنْ حَوْلِهَا مِنِ امْرَأَةٍ عَلَيْهِمْ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيُّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُجَاهِدِ بْنِ جَبْرٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُمَا.
حضرات عبادلہ، یعنی سیدنا عبداللہ بن عمر، سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن زبیر اور سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم، یہ حضرات روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”قصہ بیان کرنے والا ناراضگی کا منتظر ہوتا ہے، سننے والا رحمت کا منتظر ہوتا ہے، تاجر رزق کا منتظر ہوتا ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والا لعنت کا منتظر ہوتا ہے، نوحہ کرنے والی عورت اور اُس کے اردگرد جتنی عورتیں موجود ہوتی ہیں، اُن پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور انسانوں، سب کی لعنت ہوتی ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بشر بن عبدالرحمان انصاری ہے اس نے عبداللہ بن مجاہد بن جبر کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 914]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 13567، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13567»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، اس کے دو راوی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 915
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ لِابْنِ أَبِي السَّائِبِ قَاصِّ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ثَلَاثًا، لَتُتَابِعَنِّي عَلَيْهِنَّ أَوْ لَأُنَاجِزَنَّكَ، قَالَ: وَمَا هُنَّ؟ بَلْ أُتَابِعُكَ أَنَا يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ: اجْتَنِبِ السَّجْعَ فِي الدُّعَاءِ ; فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَصْحَابَهُ كَانُوا لَا يَفْعَلُونَ ذَلِكَ، وَقُصَّ عَلَى النَّاسِ فِي كُلِّ جُمُعَةٍ مَرَّةً، فَإِنْ أَبَيْتَ فَثِنْتَيْنِ، فَإِنْ أَبَيْتَ فَثَلَاثًا، وَلَا تُلْحِنِ النَّاسَ هَذَا الْكِتَابَ، وَلَا أَلْفَيَنَّكَ تَأْتِي الْقَوْمَ وَهُمْ فِي حَدِيثِهِمْ فَتَقْطَعَ عَلَيْهِمْ حَدِيثَهُمْ، وَلَكِنِ اتْرُكْهُمْ، فَإِذَا حَدَوْكَ عَلَيْهِ وَأَمَرُوكَ بِهِ فَحَدِّثْهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے اہل مدینہ کے واعظ ابن ابوسائب سے یہ فرمایا: تین چیزیں ہیں، یا تو تم ان چیزوں کے حوالے سے میری فرمانبرداری کرو، یا میں تمہیں سزا دوں گی، تو اس نے کہا: وہ چیزیں کیا ہیں؟ اے ام المؤمنین! میں آپ کی پیروی کروں گا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم دعا مانگتے ہوئے مسجع الفاظ سے اجتناب کرو! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب ایسا نہیں کیا کرتے تھے، لوگوں کے سامنے ہفتے میں ایک مرتبہ وعظ کرو، اگر نہیں مانتے جو دو مرتبہ کر لو، اگر یہ بھی نہیں مانتے تو تین مرتبہ کر لو، اور لوگوں کو یہ کتاب لحن کے ساتھ نہ سناؤ اور میں تمہیں ایسی حالت میں نہ پاؤں کہ تم لوگوں کے پاس آؤ، وہ آپس میں بات چیت کر رہے ہوں اور تم ان کی بات چیت ختم کروا دو، بلکہ انہیں ایسے ہی رہنے دو، جب وہ تمہیں اس بارے میں کہیں اور تمہیں اس کا حکم دیں، تو ان سے گفتگو شروع کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، امام ابویعلیٰ نے یہ روایت اس کی مانند نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 217/6 اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 4458 أورده المؤلف فى زوائد المسند 258 اورده المؤلف فى المقصد العلى 1710، أخرجه مسند أحمد برقم: 25292»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 916
وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا حَدَّثْتُمُ النَّاسَ فَلَا تُحَدِّثُوهُمْ بِمَا يُفْزِعُهُمْ وَيَشُقُّ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ كَامِلٍ، قَالَ الْبُخَارِيُّ: عِنْدَهُ عَجَائِبُ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم لوگوں کے ساتھ گفتگو کرو تو ان کے ساتھ ایسی گفتگو نہ کرو جو انہیں پریشان کر دے اور ان پر گراں گزرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن کامل ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس نے عجیب و غریب روایات نقل کی ہیں، ابن حبان اور ابوحاتم نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 916]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8196، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8192»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 917
وَعَنِ الْأَعْمَشِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ مَرَّ بِرَجُلٍ يُذَكِّرُ قَوْمًا فَقَالَ: يَا مُذَكِّرُ، لَا تُقَنِّطِ النَّاسَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَلَكِنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
اعمش بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا، جو ایک قوم کو وعظ و نصیحت کر رہا تھا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے نصیحت کرنے والے شخص! تم لوگوں کو مایوسی کا شکار نہ کرنا!۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 917]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لکونہ منقطعاً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 918
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَا تَمَلُّوا النَّاسَ، فَيَمَلُّوا الذِّكْرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم لوگوں کو اُکتاہٹ کا شکار نہ کرو! ورنہ وہ نصیحت سے اُکتا جائیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 918]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں