الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
109. بَابٌ فِي عِلْمِ الْخَطِّ .
لکیر لگانے کا علم (یعنی علم رمل کا بیان)
حدیث نمبر: 925
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قَدْ كَانَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ يَخُطُّ، فَمَنْ وَافَقَ خَطُّهُ ذَلِكَ الْخَطَّ عَلِمَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ أَبِي الصَّبَاحِ: مُحَمَّدِ بْنِ اللَّيْثِ، وَأَبُو الصَّبَاحِ مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”انبیاء میں سے ایک نبی لکیر لگایا کرتے تھے (یعنی علم رمل کے ذریعے حساب لگاتے تھے، اب کے زمانے میں) اگر کسی کی لکیر (یعنی حساب لگانے کا طریقہ) اُن کی لکیر کے مطابق ہو، تو اسے علم ہو جاتا ہے۔“
یہ روایت امام بزاز نے اپنے استاد ابوصباح محمد بن لیث سے روایت کی ہے اور ابوصباح محمد بن لیث کا تذکرہ ابن حبان نے کتاب الثقات میں کیا ہے، وہ فرماتے ہیں یہ غلطی بھی کرتا ہے (اور یہ دوسرے راویوں سے) مختلف بھی نقل کرتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 925]

تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 184»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 926
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - قَالَ سُفْيَانُ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ:" الْخَطُّ") .
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں۔ سفیان نامی راوی کہتے ہیں: میرے علم کے مطابق انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہو گی (قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”یا علم کا بقیہ حصہ۔“ اس سے مراد لکیر لگانا (یعنی علم رمل ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 926]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 926]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 226/1 اورده المؤلف فى زوائد المسند 3313، أخرجه مسند أحمد برقم: 1993، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 271»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 927
قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْخَطِّ، فَقَالَ:" هُوَ أَثَارَةٌ مِنْ عِلْمٍ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ بات نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لکیر لگانے (یعنی علم رمل) کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ علم کے بقیہ حصے میں شامل ہے (جس کا ذکر قرآن میں ہے)۔
امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 927]
امام احمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 927]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 10725 اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 269»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 928
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا قَالَ فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - (أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ) قَالَ: جَوْدَةُ الْخَطِّ.
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے حوالے سے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کہتے ہیں: ”یا علم کا بقیہ حصہ۔“ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس سے مراد عمدہ خط ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 472»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔