🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

112. بَابُ التَّارِيخِ .
تاریخ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 958
وَعَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَاتَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوحمزہ نے اپنے والد کا یہ بیان نقل کیا ہے: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 63 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 958]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 959
وَعَنْ وَاثِلَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أُنْزِلَتْ صُحُفُ إِبْرَاهِيمَ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ لَسِتٍّ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ، وَالْإِنْجِيلُ لِثَلَاثَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الْقُرْآنُ لِأَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ، ضَعَّفَهُ يَحْيَى، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ أَحْمَدُ: أَرْجُو أَنْ يَكُونَ صَالِحَ الْحَدِيثِ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا واثلہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات میں نازل ہوئے تھے، تورات رمضان کے چھ دن گزرنے کے بعد نازل ہوئی تھی، انجیل رمضان کے تیرہ دن گزرنے کے بعد نازل ہوئی تھی، قرآن رمضان کے چوبیس دن گزرنے کے بعد نازل ہوا۔“
یہ روایت امام أحمد نے (اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد القطان ہے، جس کو یحیی نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد فرماتے ہیں: مجھے یہ امید ہے کہ یہ صالح الحدیث ہو گا، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 959]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 107/4 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 3740 اورده المؤلف فى زوائد المسند 267، أخرجه مسند أحمد برقم: 16536، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3752»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 960
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَنْزَلَ اللَّهُ صُحُفَ إِبْرَاهِيمَ فِي أَوَّلِ لَيْلَةٍ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ عَلَى مُوسَى لِسِتٍّ خَلَوْنَ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الزَّبُورُ عَلَى دَاوُدَ فِي إِحْدَى عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي أَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے صحیفے رمضان کی پہلی رات گزرنے کے بعد نازل کئے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر تورات رمضان کی چھ راتیں گزرنے کے بعد نازل ہوئی، سیدنا داؤد علیہ السلام پر زبور رمضان کی گیارہ راتیں گزرنے کے بعد نازل ہوئی اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن رمضان کی چوبیس راتیں گزرنے کے بعد نازل ہوا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 2187 اورده المؤلف فى المقصد العلي 93»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 961
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَصْحَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَأْتِي مِائَةُ سَنَةٍ مِنَ الْهِجْرَةِ وَمِنْكُمْ عَيْنٌ تَطْرِفُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے ہمیں یہ بات بتائی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہجرت کے بعد 100 سال گزرنے پر تم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 961]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4037 اورده المؤلف فى المقصد العلى 95»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 962
وَعَنْ نُعَيْمُ بْنُ دَجَاجَةَ قَالَ: دَخَلَ أَبُو مَسْعُودٍ عُقْبَةُ بْنُ عَمْرٍو الْأَنْصَارِيُّ عَلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، فَقَالَ لَهُ عَلِيٌّ: أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ: لَا يَأْتِي مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ؟ إِنَّمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ مِمَّنْ هُوَ حَيٌّ الْيَوْمَ، وَاللَّهِ إِنَّ رَخَاءَ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ مِائَةِ عَامٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نعیم بن دجاجہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری رضی اللہ عنہ سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اُن سے فرمایا: آپ ہی نے یہ بات بیان کی ہے کہ 100 سال گزرنے پر روئے زمین پر موجود کوئی آنکھ جھپکے گی نہیں (یعنی کوئی زندہ نہیں رہے گا) حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایک سو سال گزرنے پر، لوگوں میں سے آج جو زندہ ہے، اُن میں سے کوئی بھی زندہ نہیں رہے گا“۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اللہ کی قسم! ایک سو سال گزرنے کے بعد اس اُمت میں سہولت (یا فراخی) آئے گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے (اپنی، اپنی مسند میں) اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 962]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 92/1 اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 580 اورده المؤلف فى زوائد المسند 220 اورده المؤلف فى المقصد العلي 97، أخرجه مسند أحمد برقم: 716، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5855»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 963
وَعَنْ نُعَيْمِ بْنِ دَجَاجَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عَلِيٍّ إِذْ جَاءَ أَبُو مَسْعُودٍ، فَقَالَ عَلِيٌّ: قَدْ جَاءَ فَرُّوخُ فَجَلَسَ، فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّكَ تُفْتِي النَّاسَ؟ قَالَ: أَجَلْ،‌ وَأُخْبِرُهُمُ [ السَّاعَةَ ] أَنَّ الْآخَرَ شَرٌّ. قَالَ: فَأَخْبِرْنِي، هَلْ سَمِعْتَ مِنْهُ شَيْئًا؟ قَالَ: نَعَمْ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ:" لَا يَأْتِي عَلَى النَّاسِ مِائَةُ سَنَةٍ وَعَلَى الْأَرْضِ عَيْنٌ تَطْرِفُ"، فَقَالَ عَلِيٌّ: أَخْطَأَتِ اسْتُكَ الْحُفْرَةَ، وَأَخْطَأْتَ فِي أَوَّلِ فُتْيَاكَ، إِنَّمَا قَالَ ذَاكَ لِمَنْ حَضَرَهُ يَوْمَئِذٍ، هَلِ الرَّخَاءُ إِلَّا بَعْدَ الْمِائَةِ؟.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ أَيْضًا.
نعیم بن دجاجہ بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: فروخ آ گیا ہے، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگوں کو حکم بیان کرتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں انہیں وقت کے بارے میں بتاتا ہوں، کہ بعد والا وقت زیادہ برا ہو گا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تم مجھے بتاؤ! کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی کوئی بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک سو سال گزرنے کے بعد روئے زمین پر کوئی شخص زندہ نہیں رہے گا“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے (مفہوم سمجھنے میں) غلطی کی ہے اور تم نے اپنے پہلے فتوی میں غلطی کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ جو لوگ اُس وقت وہاں موجود تھے (ایک سو سال گزرنے کے بعد اُن میں سے کوئی زندہ نہیں رہے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے) سہولت، تو ایک سو سال کے بعد ہی آئے گی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 963]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 463»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 964
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ أَجْرَأُ النَّاسِ عَلَى مَسْأَلَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْأَعْرَابُ، وَأَتَاهُ أَعْرَابِيٌّ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَتَى السَّاعَةُ؟ فَلَمْ يُجِبْهُ بِشَيْءٍ حَتَّى أَتَى الْمَسْجِدَ، فَصَلَّى فَأَخَفَّ الصَّلَاةَ، ثُمَّ أَقْبَلَ الْأَعْرَابِيُّ، وَقَالَ: أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ؟ وَمَرَّ بِهِ سَعْدٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ هَذَا عُمِّرَ حَتَّى يَأْكُلَ عُمْرَهُ، لَمْ يَبْقَ مِنْكُمْ عَيْنٌ تَطْرِفُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ فِي الصَّحِيحِ:" إِنْ يَعِشْ هَذَا حَتَّى يَسْتَكْمِلَ عُمْرَهُ لَمْ يَمُتْ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ"، وَهَذَا الْحَدِيثُ أَبْيَنُ، وَإِنْ كَانَ فِيهِ سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرنے کے حوالے سے سب سے زیادہ جرات کا مظاہرہ دیہاتی لوگ کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا، اُس نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! قیامت کب آئے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسے کوئی جواب نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مختصر نماز ادا کی، پھر آپ دیہاتی کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا قیامت کے بارے میں سوال کرنے والا شخص کہاں ہے؟ آپ کے پاس سے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ گزرے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس شخص کی طبعی عمر ہوئی، تو تم لوگوں میں سے کوئی بھی (اُس وقت تک) زندہ نہیں رہے گا۔ یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت منقول ہے: ”اگر یہ زندہ رہا، یہاں تک کہ اس کی طبعی عمر مکمل ہوئی، تو اس کے مرنے سے پہلے قیامت قائم ہو جائے گی“۔
یہ روایت زیادہ واضح ہے، اگرچہ اس کی سند میں ایک راوی سفیان بن وکیع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 964]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4036، اورده المؤلف فى المقصد العلى 95، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 413/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 965
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ وَهْبٍ الْخَوْلَانِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا تَأْتِي الْمِائَةُ وَعَلَى ظَهْرِهَا أَحَدٌ بَاقٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَتَابِعَيْهِ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي شِمْرٍ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَقَالَ: عَنْ أَبِيهِ، رَوَى عَنْهُ أَبُو بَكْرٍ بْنُ سَوَادٍ، وَقَدْ رَوَى عَنْهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ شُرَيْحٍ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا سفیان بن وہب خولانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک سو سال گزرنے تک روئے زمین پر کوئی بھی باقی نہیں رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس روایت کے راوی سعید بن ابوشمر کا ذکر این ابوحاتم نے کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: انہوں نے اپنے والد سے روایت نقل کی ہے، اور ان سے ابوبکر بن سواد نے روایت نقل کی ہے، حالانکہ ان سے عبدالرحمن بن شریح نے روایت نقل کی ہے، اور کسی نے ان کو ضعیف قرار نہیں دیا، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 965]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 6405، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6405، 6406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 966
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ - رَفَعَهُ مُعَاوِيَةُ مَرَّةً، وَلَمْ يَرْفَعْهُ أُخْرَى -:" أَنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - لَا يُعْجِزُ هَذِهِ الْأُمَّةَ مِنْ نِصْفِ يَوْمٍ، وَإِذَا رَأَيْتَ الشَّامَ مَائِدَةَ رَجُلٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ ; فَعِنْدَ ذَلِكَ تُفْتَحُ الْقُسْطَنْطِينِيَّةُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَدْ عَزَاهُ فِي الْأَطْرَافِ إِلَى أَبِي دَاوُدَ فِي الْمَلَاحِمِ، وَلَمْ أَجِدْهُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدِ اخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ سے یہ روایت منقول ہے: معاویہ نامی راوی نے ایک مرتبہ اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور ایک مرتبہ اسے مرفوع روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے (بلکہ موقوف روایت کے طور پر نقل کیا ہے، وہ فرماتے ہیں:) ”بے شک اللہ تعالیٰ اس امت کو نصف دن (یعنی پانچ سو سال) سے عاجز نہیں کرے گا اور جب تم شام کو دیکھو کہ وہ آدمی اور اُس کے اہل بیت کا دستر خوان ہو، تو اس وقت قسطنطنیہ فتح ہو گا“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ”اطراف“ کے مصنف نے اس کی نسبت امام ابوداؤد کی طرف کی ہے اور یہ کہا: ہے: یہ روایت جنگوں سے متعلق باب میں ہے، لیکن مجھے اس کتاب میں یہ روایت نہیں ملی، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے، اس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 966]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 4349، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17280»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 967
وَعَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ رَاشِدٍ قَالَ: سَمِعْتُ الْمِقْدَامَ بْنَ مَعْدِي كَرِبَ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَكْثَرُ النَّاسِ يَقُولُونَ: الْقَضَاءُ فِي مِائَةٍ - يَعْنُونَ عَنْ مِائَةِ سَنَةٍ تَكُونُ الْقِيَامَةُ - فَقَالَ الْمِقْدَامُ: قَدْ أَكْثَرْتُمْ، لَنْ يُعْجِزَ اللَّهُ أَنْ يُؤَخِّرَ هَذِهِ الْأُمَّةَ نِصْفَ يَوْمٍ ؛ يَعْنِي خَمْسَمِائَةِ سَنَةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، وَهُوَ ثِقَةٌ مُدَلِّسٌ.
عبدالملک بن راشد بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کو سنا: اکثر لوگوں کا یہ کہنا تھا: سو سال میں فیصلہ آ جائے گا، یعنی 100 ہجری میں قیامت آ جائے گی، تو سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے زیادہ ہی کر دیا ہے، ایسا نہیں ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس اُمت کو نصف دن کا وقت بھی نہ دے، اُن کی مراد 500 سال تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ ثقہ ہے، لیکن تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 967]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں