الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابٌ فِي مَاءِ الْبَحْرِ .
سمندر کے پانی کا بیان
حدیث نمبر: 1078
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ الْكِنَانِيِّ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ بَعْضَ بَنِي مُدْلِجٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُمْ كَانُوا يَرْكَبُونَ الْأَرْمَاثَ فِي الْبَحْرِ لِلصَّيْدِ، فَيَحْمِلُونَ مَعَهُمْ مَاءً لِلسُّقَاةِ، فَتُدْرِكُهُمُ الصَّلَاةُ وَهُمْ فِي الْبَحْرِ، وَأَنَّهُمْ ذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا: إِنْ نَتَوَضَّأْ بِمَائِنَا عَطِشْنَا، وَإِنْ نَتَوَضَّأْ بِمَاءِ الْبَحْرِ وَجَدْنَا فِي أَنْفُسِنَا. فَقَالَ لَهُمْ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحَلَالُ مَيْتَتُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن مغیرہ بیان کرتے ہیں: بنومدلج سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے انہیں بتایا، وہ لوگ شکار کرنے کے لیے سمندر کے سفر پر نکلے، انہوں نے پینے کے لیے اپنے ساتھ پانی رکھ لیا، سمندر میں ہی انہیں نماز کا وقت ہو گیا، انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا اور بولے: اگر ہم اپنے پانی کے ذریعے وضو کر لیتے، تو ہم نے پیاسے رہ جانا تھا، اور اگر ہم سمندر کے پانی کے ذریعے وضو کرتے، تو ہمیں اُس حوالے سے الجھن رہنی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس (یعنی سمندر) کا پانی پاک ہے (یا اس کا پانی طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے) اور اس کا مردار حلال ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1078]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1078]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22586»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 1079
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْمُدْلِجِيِّ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا قَوْمٌ نَرْكَبُ الرَّمْثَ فَنَحْمِلُ الْمَاءَ لِسَقْيِنَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحَلَالُ مِيتَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عُمَرَ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ.
سیدنا عبداللہ مدلجی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! ہم کشتیوں پر سوار ہو کر جاتے ہیں، ہم اپنے پینے کے لیے کچھ پانی لے جاتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس (سمندر) کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالجبار بن عمر ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ محمد بن سعد نے اُسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1079]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1759»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1080
وَعَنِ الْعَرَكِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ:" هُوَ الطَّهُورُ مَاؤُهُ، الْحِلُّ مَيْتَتُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عرکی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1080]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1080]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 1081
وَعَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: حَجَجْتُ أَنَا وَسِنَانُ بْنُ سَلَمَةَ. قَالَ: فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ قُلْتُ: انْطَلِقْ بِنَا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ. قَالَ: وَسَأَلْتُهُ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ: مَاءُ الْبَحْرِ طَهُورٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
موسی بن سلمہ بیان کرتے ہیں: میں اور سنان بن سلمہ حج کرنے کے لئے گئے، جب ہم مکہ آئے تو میں نے کہا: تم ہمارے ساتھ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس چلو! ہم اُن کی خدمت میں حاضر ہوئے، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اُن سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے ارشاد فرمایا: سمندر کا پانی طہارت کے حصول کا ذریعہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1081]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1081]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 1082
وَعَنْ مُوسَى بْنِ سَلَمَةَ أَيْضًا قَالَ: أَوْصَانِي سِنَانُ بْنُ سَلَمَةَ أَنْ أَسْأَلَ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ وَعَنْ أَيِّ شَهْرٍ أَصُومُ، فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ: إِنَّ أَخِي أَمَرَنِي أَنْ أَسْأَلَكَ عَنِ الْوُضُوءِ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ، فَقَالَ: هُمَا الْبَحْرَانِ، لَا يَضُرُّكَ بِأَيِّهِمَا تَوَضَّأْتَ. وَعَنْ أَيِّ الشَّهْرِ أَصُومُ؟ فَقَالَ: أَيَّامَ الْبَيْضِ. فَقُلْتُ: إِنَّا نَكُونُ فِي هَذِهِ الْمَغَازِي فَنُصِيبُ السَّبْيَ، أَفَأَعْتِقُ عَنْ أُمِّي وَلَمْ تَأْمُرْنِي؟ قَالَ: أَعْتِقْ عَنْ أُمِّكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
موسیٰ بن سلمہ بیان کرتے ہیں: سنان بن سلمہ نے مجھے یہ ہدایت کی: کہ میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سمندر کے پانی کے بارے میں دریافت کروں، اور اس بارے میں دریافت کروں کہ مجھے مہینے کے کون سے حصے میں روزے رکھنے چاہیں؟ میں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں نے کہا: میرے بھائی نے مجھے یہ ہدایت کی ہے کہ میں آپ سے سمندر کے پانی کے ذریعے وضو کرنے کے بارے میں دریافت کروں، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: دو سمندر ہیں، تم اُن دونوں میں سے جس کے ذریعے بھی وضو کر لو گے، تمہیں کوئی نقصان نہیں ہو گا (راوی نے دریافت کیا:) اور میں، مہینے کے کون سے حصے میں روزے رکھوں؟ انہوں نے فرمایا: ایام بیض میں، میں نے دریافت کیا: ہم جنگ میں حصہ لیتے ہیں، قیدی ہمارے ہاتھ لگ جاتے ہیں، تو کیا میں اپنی والدہ کی طرف سے کسی کو آزاد کر سکتا ہوں؟ جبکہ انہوں نے مجھے اس کی ہدایت بھی نہ کی ہو، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: تم اپنی والدہ کی طرف سے غلام آزاد کر دو۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1082]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1082]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔