🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

34. بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ .
وضو کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1133
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّهُ دَعَا بِمَاءٍ، فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَظَهَرِ قَدَمَيْهِ ثُمَّ ضَحِكَ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي؟ فَقَالُوا: مَا أَضْحَكَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ كَمَا تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ ضَحِكَ فَقَالَ:" أَلَا تَسْأَلُونِي مَا أَضْحَكَنِي". فَقَالُوا: مَا أَضْحَكَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا دَعَا بِوُضُوءٍ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ كُلَّ خَطِيئَةٍ أَصَابَهَا بِوَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ، (وَإِنْ مَسَحَ بِرَأْسِهِ كَانَ كَذَلِكَ) وَإِذَا طَهَّرَ قَدَمَيْهِ كَانَ كَذَلِكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ، وَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے پانی منگوا کر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، دونوں بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، اپنے سر اور پاؤں کے اوپر والے حصے کا مسح کیا (شاید انہوں نے اس وقت موزے پہنے ہوئے تھے) پھر وہ ہنس پڑے، اُنہوں نے اپنے ساتھیوں سے فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے؟ کہ میں کیوں ہنسا ہوں؟ ساتھیوں نے دریافت کیا: اے امیر المؤمنین! آپ کس بات پر ہنسے ہیں؟ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: (ایک مرتبہ) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُسی طرح وضو کیا، جس طرح میں نے کیا ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم لوگ مجھ سے یہ نہیں پوچھو گے؟ کہ میں کس وجہ سے ہنسا ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کس وجہ سے ہنسے ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی بندہ وضو کے لیے پانی منگواتا ہے، اور پھر اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وہ تمام خطائیں ختم کر دیتا ہے جن کا تعلق اس کے چہرے سے ہو، جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے، تو بھی اسی طرح ہوتا ہے، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو بھی اسی طرح ہوتا ہے، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے، تو بھی اسی طرح ہوتا ہے“۔ علامہ ہیثمی بیان کرتے ہیں میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے،
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1133]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1134
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: مَا أَدْرِي كَمْ حَدَّثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَزْوَاجًا وَأَفْرَادًا، قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَتَوَضَّأُ، فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ، فَيَغْسِلُ بِوَجْهِهِ حَتَّى يَسِيلَ الْمَاءُ عَلَى ذَقْنِهِ، ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ حَتَّى يَسِيلَ الْمَاءُ عَلَى مِرْفَقَيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ حَتَّى يَسِيلَ الْمَاءُ مِنْ كَعْبَيْهِ، ثُمَّ يَقُومُ فَيُصَلِّي - إِلَّا غَفَرَ لَهُ اللَّهُ مَا سَلَفَ مِنْ ذَنْبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرَوَاهُ بِإِسْنَادٍ آخَرَ فَقَالَ: عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ عِمَارَةَ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ. وَوَهِمَ فِي اسْمِهِ، وَالصَّوَابُ ثَعْلَبَةُ بْنُ عَبَّادٍ. وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ثعلبہ بن عباد، اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: مجھے نہیں معلوم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی مرتبہ یہ بات ارشاد فرمائی ہے؟ طاق تعداد میں، یا جفت تعداد میں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی بندہ وضو کرتے ہوئے، اچھی طرح وضو کرے اور اپنے چہرے کو دھوئے، یہاں تک کہ پانی اس کی ٹھوڑی پر بہہ جائے، پھر وہ دونوں بازو دھوئے، یہاں تک کہ پانی اس کی کہنیوں پر بہہ جائے، پھر وہ اپنے پاؤں دھوئے، یہاں تک کہ پانی اس کے ٹخنوں پر بہہ جائے، پھر وہ کھڑا ہو کر نماز ادا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے اس روایت کو ایک اور سند کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور یہ فرمایا ہے: یہ ثعلبہ بن عمارہ سے منقول ہے، وہ فرماتے ہیں: اسحاق دبری نے اسے، اسی طرح امام عبدالرزاق کے حوالے سے نقل کیا ہے اور راوی کے نام کے بارے میں انہیں وہم ہوا ہے، کیونکہ درست نام ”ثعلبہ بن عباد“ ہے، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1134]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1135
وَعَنْ أَبِي عُشَّانَةَ الْمَعَافِرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ يَقُولُ: لَا أَقُولُ الْيَوْمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا لَمْ يَقُلْ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي يَقُومُ أَحَدُهُمَا مِنَ اللَّيْلِ، فَيُعَالِجُ نَفْسَهُ إِلَى الطَّهُورِ وَعَلَيْهِ عُقَدٌ، فَيَتَوَضَّأُ ; فَإِذَا وَضَّأَ يَدَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ وَجْهَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا مَسَحَ رَأْسَهُ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، وَإِذَا وَضَّأَ رِجْلَيْهِ انْحَلَّتْ عُقْدَةٌ، فَيَقُولُ الرَّبُّ - عَزَّ وَجَلَّ - لِلَّذِي وَرَاءَ الْحِجَابِ: انْظُرُوا إِلَى عَبْدِي هَذَا يُعَالِجُ نَفْسَهُ، مَا سَأَلَنِي عَبْدِي فَهُوَ لَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ فِيهِ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَالَ عَلَيَّ مَا لَمْ أَقُلْ فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنْ جَهَنَّمَ"، وَزَادَ:" رِجَالٌ مِنْ أُمَّتِي يَقُومُ أَحَدُهُمْ مِنَ اللَّيْلِ" فَذَكَرَهُ، وَلَهُ سَنَدَانِ عِنْدَهُمَا، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
ابوعشانہ معافری بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر: کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: میں نبی اکرم ْ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی ایسی بات بیان نہیں کروں گا، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد نہ فرمائی ہو، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میری امت کے دو افراد ہیں، اُن میں سے ایک رات کے وقت اُٹھتا ہے اور خود کو طہارت کے لیے تیار کرتا ہے، اُس پر گرہیں لگی ہوئی ہوتی ہیں، وہ وضو کرتا ہے، جب وہ ہاتھ پر وضو کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ چہرے پر وضو کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ سر پر مسح کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، جب وہ اپنے پاؤں پر وضو کرتا ہے، تو ایک گرہ کھل جاتی ہے، پروردگار حجاب کے پیچھے موجود (فرشتوں) سے یہ فرماتا ہے: میرے اس بندے کی طرف دیکھو! جو اپنے آپ کو (میری عبادت کے لیے) تیار کر رہا ہے، میرا یہ بندہ مجھ سے جو مانگے گا، وہ اسے ملے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص میری طرف کوئی ایسی بات منسوب کرے، جو میں نے نہ کہی ہو، تو اسے جہنم میں اپنے مخصوص ٹھکانے تک پہنچنے کے لیے تیار رہنا چاہیے“ انہوں نے یہ الفاظ بھی زائد نقل کئے ہیں: ”میری اُمت سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد ہیں، اُن میں سے ایک رات کے وقت اٹھتا ہے“۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، ان دونوں حضرات (یعنی امام أحمد اور امام طبرانی) نے اس روایت کو دو اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے، جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1135]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17004»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن، ورجال أحدہما ثقات۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1136
وَعَنْ مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ - أَوْ كَعْبِ بْنِ مُرَّةَ - قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَيُّ اللَّيْلِ أَسْمَعُ؟ قَالَ:" جَوْفُ اللَّيْلِ الْآخِرِ" - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، إِلَى أَنْ قَالَ:" فَإِذَا تَوَضَّأَ الْعَبْدُ فَغَسَلَ يَدَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ يَدَيْهِ، فَإِذَا غَسَلَ وَجْهَهُ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ وَجْهِهِ، فَإِذَا غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ ذِرَاعَيْهِ، وَإِذَا غَسَلَ رِجْلَيْهِ خَرَّتْ خَطَايَاهُ مِنْ رِجْلَيْهِ". قَالَ شُعْبَةُ: لَمْ يَذْكُرْ مَسْحَ الرَّأْسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مرہ بن کعب رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدنا کعب بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: رات کے کون سے حصے میں دعا جلدی قبول ہوتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رات کا آخری نصف حصہ۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے جس میں آگے چل کر یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ وضو کرتے ہوئے ہاتھ دھوتا ہے، تو اس کے ہاتھوں سے اس کے گناہ گر جاتے ہیں، جب وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو اس کے چہرے سے گناہ گر جاتے ہیں، جب وہ اپنے بازو دھوتا ہے، تو اس کے بازو سے اس کے گناہ گر جاتے ہیں، جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے، تو اس کے پاؤں سے، اس کے گناہ گر جاتے ہیں“۔ شعبہ نامی راوی کہتے ہیں: اس حدیث میں انہوں نے سر پر مسح کرنے کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1136]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 17597»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1137
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ أُمَّتِي أَحَدٌ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ رَأَيْتَ؟ وَمَنْ لَمْ تَرَ؟ قَالَ:" مَنْ رَأَيْتُ وَمَنْ لَمْ أَرَ غُرًّا مُحَجَّلِينَ مِنْ آثَارِ الطَّهُورِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”قیامت کے دن، میں اپنی امت کے ہر ایک فرد کو پہچان لوں گا، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس شخص کو بھی جسے آپ نے دیکھا ہے، اور اُس کو بھی، جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں دیکھا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جسے میں نے دیکھا ہے اور جسے میں نے نہیں دیکھا ہے (دونوں قسم کے افراد کو میں پہچان لوں گا) کیونکہ وہ وضو کے آثار کی وجہ سے چمکدار پیشانیوں والے ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1137]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21754»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1138
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ نَهْرٍ يُغْتَسَلُ مِنْهُ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَا عَسَى أَنْ يُبْقِينَ عَلَيْهِ مِنْ دَرَنِهِ؟ يَقُومُ إِلَى الْوُضُوءِ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ، فَيَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ مَسَّ بِهَا يَدَيْهِ، وَيُمَضْمِضُ فَيَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ تَكَلَّمَ بِهَا لِسَانُهُ، ثُمَّ يَغْسِلُ وَجْهَهُ فَيَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ نَظَرَتْ بِهَا عَيْنَاهُ، ثُمَّ يَمْسَحُ رَأْسَهُ فَيَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ سَمِعَتْ بِهَا أُذُنَاهُ، ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ فَيَتَنَاثَرُ كُلُّ خَطِيئَةٍ مَشَتْ بِهَا قَدَمَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری اُمت کی مثال نہر کی مانند ہے، جس میں پانچ مرتبہ غسل کیا جاتا ہے، تو ایسے شخص پر کوئی میل باقی نہیں رہے گا (اسی طرح میری امت کا کوئی شخص) وضو کے لیے اٹھتا ہے اور دونوں ہاتھ دھوتا ہے، تو اس کا ہر وہ گناہ گر جاتا ہے، جس کو اس نے اپنے ہاتھوں کے ذریعے چھوا تھا، جب وہ کلی کرتا ہے، تو ہر وہ گناہ گر جاتا ہے، جس کے بارے میں اس کی زبان نے کلام کیا تھا، پھر وہ اپنا چہرہ دھوتا ہے، تو ہر وہ گناہ گر جاتا ہے، جس کی طرف اس کی آنکھوں نے دیکھا تھا، جب وہ اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو ہر وہ گناہ گر جاتا ہے، جسے اُس کے کانوں نے سنا تھا، پھر جب وہ اپنے پاؤں دھوتا ہے، تو ہر وہ گناہ گر جاتا ہے، جس کی طرف اُس کے پاؤں چل کر گئے تھے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن سحیم ہے، جس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 529/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1139
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْخَصْلَةَ الصَّالِحَةَ تَكُونُ فِي الرَّجُلِ، فَيُصْلِحُ اللَّهُ بِهَا عَمَلَهُ كُلَّهُ، وَطَهُورُ الرَّجُلِ لِصَلَاتِهِ يُكَفِّرُ اللَّهُ بِطَهُورِهِ ذُنُوبَهُ، وَتَبْقَى صَلَاتَهُ لَهُ نَافِلَةً".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَشَّارُ بْنُ الْحَكَمِ، ضَعَّفَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کوئی نیک عادت، جو کسی شخص میں موجود ہو، تو اللہ تعالیٰ اس عادت کی وجہ سے اس شخص کے پورے عمل کو ٹھیک کر دیتا ہے، اور آدمی کا نماز کے لیے وضو کرنا، اللہ تعالیٰ اس کے وضو کرنے کی وجہ سے اس کے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اور اس شخص کی نماز اس کے لیے نفل (یعنی اضافی اجر و ثواب کے حصول کے باعث) کے طور پر ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ، امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشار بن حکم ہے، جسے ابوزرعہ اور ابن حبان نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ امید ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1139]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2027، 7098، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7000»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1140
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا أَوَّلُ مَنْ يُؤْذَنُ لَهُ بِالسُّجُودِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَرْفَعُ رَأْسَهُ، فَأَنْظُرُ بَيْنَ يَدَيَّ، فَأَعْرِفُ أُمَّتِي مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ، وَمِنْ خَلْفِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِي مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ شِمَالِي مِثْلُ ذَلِكَ"، فَقَالَ رَجُلٌ: كَيْفَ تَعْرِفُ أُمَّتَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ بَيْنِ الْأُمَمِ فِيمَا بَيْنَ نُوحٍ إِلَى أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" هُمْ غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنْ أَثَرِ الْوُضُوءِ، لَيْسَ لِأَحَدٍ ذَلِكَ غَيْرُهُمْ، وَأَعْرِفُهُمْ أَنَّهُمْ يُؤْتَوْنَ كُتُبَهُمْ بِأَيْمَانِهِمْ، وَأَعْرِفُهُمْ تَسْعَى بَيْنَ أَيْدِيهِمْ ذُرِّيَّتُهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي الْبَعْثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ”میں وہ پہلا شخص ہوؤں گا، جسے قیامت کے دن سجدہ کرنے کی اجازت دی جائے گی، اور میں وہ پہلا شخص ہوؤں گا، جو اپنا سر (قیامت کے دن سجدہ سے) اٹھائے گا، میں اپنے سامنے دیکھوں گا، تو تمام امتوں کے درمیان، اپنی امت کو پہچان لوں گا، میرے پیچھے بھی اسی طرح ہو گا، میرے دائیں طرف بھی اسی طرح ہو گا، میرے بائیں طرف بھی اسی طرح ہو گا (یعنی دیگر تمام امتوں کے درمیان، میں اپنی امت کے افراد کو پہچان لوں گا) ایک صاحب نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! آپ سیدنا نوح علیہ السلام سے لے کر، اپنی امت تک کی دیگر تمام امتوں کے درمیان، اپنی امت کو کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وضو کے اثر کی وجہ سے، وہ لوگ روشن اور چمکدار ہوں گے، یہ نشانی اُن کے علاوہ کسی اور کی نہیں ہو گی، میں انہیں پہچان لوں گا، کہ اُن کے نامہ اعمال اُن کے دائیں ہاتھ میں ہوں گے، اور میں انہیں پہچان لوں گا کہ اُن کے بچے اُن کے آگے بھاگ رہے ہوں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے اسے معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، اس روایت کے اور طرق بھی ہیں، جو آگے چل کر ”دوبارہ زندہ کیے جانے“ سے متعلق باب میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1140]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21230»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1141
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" غُرٌّ مُحَجَّلُونَ مِنَ الْوُضُوءِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَسَنُ بْنُ حُسَيْنٍ الْعَرَبِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے جن افراد کو نہیں دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اُنہیں کیسے پہچانیں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ وضو کی وجہ سے روشن اور چمکدار (پیشانیوں کے مالک) ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن حسین عربی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1141]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1142
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ تَعْرِفُ مَنْ لَمْ تَرَ مِنْ أُمَّتِكَ؟ قَالَ:" غُرًّا". أَحْسَبُهُ قَالَ:" مُحَجَّلُونَ مِنْ آثَارِ الْوُضُوءِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! آپ اُس شخص کو کیسے پہچانیں گے؟ اپنی امت کے جس شخص کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ دیکھا ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چمک کی وجہ سے (راوی بیان کرتے ہیں:) میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں: وضو کے آثار کی وجہ سے، وہ روشن ہوں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1142]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں