الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يَتَوَضَّأْ بَعْدَ الْحَدَثِ .
اس شخص کا بیان’ جو حدث لاحق ہونے کے بعد (فوراً) وضو نہیں کرتا
حدیث نمبر: 1244
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالَ، فَقَامَ عُمَرُ خَلْفَهُ بِكُوزٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عُمَرُ؟" فَقَالَ: مَاءٌ تَتَوَضَّأُ بِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ، وَلَوْ فَعَلْتُ كَانَتْ سُنَّةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ مِنْ رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهَا، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یا رسول اللہ! یہ پانی ہے، تاکہ اس کے ذریعے آپ وضو کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ میں جب بھی پیشاب کروں، تو وضو کر لوں، اگر میں ایسا کر لیتا ہوں، تو یہ سنت ہو جائے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، جسے ابن ابی ملیکہ نے اپنی والدہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور میں نے کسی کو اس خاتون کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا، امام ابویعلیٰ نے اسے ابن ابی ملیکہ کے حوالے سے، اُن کے والد کے حوالے سے، سید عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1244]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 24122»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف