الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ فِيمَنْ مَسَّ فَرْجَهُ .
اس شخص کا بیان جو اپنی شرمگاہ کو چھو لیتا ہے (یعنی کیا اُس کا وضو ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟)
حدیث نمبر: 1268
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي سَنَدِ الْكَبِيرِ الْعَلَاءُ بْنُ سُلَيْمَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَفِي سَنَدِ الْبَزَّارِ هَاشِمُ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے، اُسے وضو کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی علاء بن سلیمان ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے، امام بزار کی سند میں ایک راوی ہاشم بن زید ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1268]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً۔
حدیث نمبر: 1269
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ شُرَيْحٍ. قَالَ الْأَزْدِيُّ: لَا يَصِحُّ حَدِيثُهُ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے، اُسے وضو کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن شریح ہے، ازدی فرماتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث مستند نہیں ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1269]

إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1270
وَعَنْ طَلْقِ بْنِ عَلِيٍّ، وَكَانَ فِي الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَسَّ فَرْجَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عُتْبَةَ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَقَدْ رَوَى الْحَدِيثَ الْآخَرَ حَمَّادُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَهُمَا عِنْدِي صَحِيحَانِ. وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ سَمِعَ الْحَدِيثَ الْأَوَّلَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ هَذَا، ثُمَّ سَمِعَ هَذَا بَعْدُ، فَوَافَقَ حَدِيثَ بُسْرَةَ وَأُمِّ حَبِيبَةَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَغَيْرِهِمْ مِمَّنْ رَوَى عَنِ النَّبِيِّ الْأَمْرَ بِالْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ فَسَمِعَ النَّاسِخَ وَالْمَنْسُوخَ.

سیدنا طلق بن علی رضی اللہ عنہ، جو اُس وفد میں شامل تھے، جو وفد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھو لے اُسے وضو کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: ایوب کے حوالے سے عتبہ سے
یہ روایت، صرف حماد بن محمد نے نقل کی ہے، حماد بن محمد نے ایک اور حدیث بھی نقل کی ہے، یہ دونوں احادیث میرے نزدیک صحیح ہیں اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہوں نے پہلی حدیث نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اُس سے پہلے سنی ہو گی، اور پھر بعد میں یہ حدیث سنی ہو گی۔ یہ حدیث سیدہ بسره رضی اللہ عنہا، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی نقل کردہ روایات کے مطابق ہے، جن میں ان حضرات نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرمگاہ کو چھونے پر وضو کرنے کا حکم دیا ہے تو ان صحابی نے ”ناسخ“ اور ”منسوخ“ (یعنی دونوں قسم کی احادیث سنی ہیں)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1270]

إسنادہ صحیح، امام طبرانی نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور کثرتِ شواہد
حدیث نمبر: 1271
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنْ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ بْنِ نَوْفَلٍ سَأَلَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمَرْأَةِ تَضْرِبُ بِيَدِهَا فَتُصِيبُ فَرْجَهَا، فَقَالَ:" تَوَضَّأُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمِّلِ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَيَحْيَى فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ بسرہ بنت صفوان بن نوفل رضی اللہ عنہا نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسی عورت کے بارے میں دریافت کیا، جو ہاتھ لگاتی ہے، تو اس کا ہاتھ شرمگاہ کو لگ جاتا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ وضو کرے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مؤمل ہے، جسے امام أحمد نے، اور ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، دوسری روایت کے مطابق یحیی نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1271]

حدیث نمبر: 1272
وَعَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ أَوْ أُنْثَيَيْهِ أَوْ رُفْغَيْهِ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ"..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَهُوَ فِي السُّنَنِ خَلَا ذِكْرَهُ الْأُنْثَيَيْنِ وَالرُّفْغَيْنِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اپنی شرمگاہ، یا خصیوں، یا شرمگاہ کے آس پاس کے حصے کو چھو لے، تو اُسے نماز کے وضو کی طرح وضو کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، یہ ”سنن“ میں منقول ہے، تاہم اس میں خصیوں، اور شرمگاہ کے آس پاس کے حصے کا ذکر نہیں ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1272]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 82، وأخرجه سنن النسائي برقم: 163، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 181، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 479، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26750، وأخرجه موطأ مالك برقم: 91، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 725، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 487، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 33»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح