الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. بَابُ تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ .
آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے کے بعد وضو نہ کرنا
حدیث نمبر: 1342
وَعَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَتْ: قَرَّبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَتِفًا مَشْوِيَّةً، فَأَكَلَ مِنْهَا ثُمَّ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ عَنْهَا، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدًا هَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ عَنْهَا، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ مُحَمَّدًا هَذَا.
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کندھے کا بھنا ہوا گوشت پیش کیا، آپ نے اسے کھا لیا، پھر آپ نماز کے لئے تشریف لے گئے اور آپ نے دوبارہ وضو نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں محمد بن یوسف نامی راوی کے حوالے سے، اس خاتون سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو محمد نامی اس راوی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1342]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26082»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1343
وَعَنْ أُمِّ عَامِرٍ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّكَنِ - وَكَانَتْ مِنَ الْمُبَايِعَاتِ - أَنَّهَا أَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرْقٍ، فَتَعَرَّقَهُ وَهُوَ فِي مَسْجِدِ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ طَرِيقِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَلِيفَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ صَامِتٍ عَنْهَا، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ هَذَيْنِ.

سیدہ ام عامر بنت یزید بن سکن رضی اللہ عنہا، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہڈی والا گوشت لے کر حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھایا آپ اس وقت بنو عبداشہل کی مسجد میں موجود تھے، پھر آپ نے اُٹھ کر نماز ادا کی اور دوبارہ وضو نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ابراہیم بن اسماعیل بن ابوخلیفہ کے حوالے سے، عبدالرحمن بن عبدالرحمن بن ثابت بن صامت کے حوالے سے اس خاتون سے نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1343]

حدیث نمبر: 1344
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: أَتَيْنَا بِقَصْعَةٍ وَنَحْنُ مَعَ ابْنِ مَسْعُودٍ، فَأَمَرَ بِهَا فَوُضِعَتْ فِي الطَّرِيقِ، فَأَكَلَ مِنْهَا وَأَكَلْنَا مَعَهُ، وَجَعَلَ يَدْعُو مَنْ مَرَّ بِهِ، ثُمَّ مَضَيْنَا إِلَى الصَّلَاةِ، فَمَا زَادَ عَلَى أَنْ غَسَلَ أَطْرَافَ أَصَابِعِهِ وَمَضْمَضَ فَاهُ، ثُمَّ صَلَّى.
وَفِي رِوَايَةٍ: أُتِينَا بِقَصْعَةٍ مِنْ بَيْتِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ. فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا مُوَثَّقُونَ.
وَفِي رِوَايَةٍ: أُتِينَا بِقَصْعَةٍ مِنْ بَيْتِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِيهَا خُبْزٌ وَلَحْمٌ. فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا مُوَثَّقُونَ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک بڑا برتن لے کر آئے، ہم سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، انہوں نے اس برتن کے بارے میں حکم دیا، تو وہ راستے میں رکھ دیا گیا، انہوں نے اس میں سے کھایا، اُن کے ساتھ ہم نے بھی کھایا، وہ ہر گزرنے والے فرد کو بھی دعوت دے دیتے، پھر ہم نماز ادا کرنے کے لئے گئے، تو انہوں نے صرف یہ کیا کہ انگلیوں کے کونے دھو لیے اور منہ میں کلی کر لی، اور پھر نماز ادا کی۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر سے ایک برتن ہمارے پاس لایا گیا، جس میں روٹی اور گوشت موجود تھا۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ان دونوں روایات کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1344]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، ان دونوں روایات کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1344]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 1345
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَأَنْ أَتَوَضَّأَ مِنَ الْكَلِمَةِ الْخَبِيثَةِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَتَوَضَّأَ مِنَ الطَّعَامِ الطَّيِّبِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں کوئی بری بات کرنے کے بعد وضو کروں، یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو گا کہ میں پاکیزہ کھانا کھانے کے بعد وضو کروں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1345]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1345]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن