🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

90. بَابُ طَهَارَةِ الْجُنُبِ .
جنبی شخص کی طہارت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1500
عَنْ أَبِي مُوسَى - يَعْنِي الْأَشْعَرِيَّ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا خَرَجَ فَرَأَى أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ مَسَحَ وَجْهَهُ وَدَعَا لَهُ. قَالَ: فَخَرَجَ يَوْمًا فَلَقِيَ حُذَيْفَةَ، فَخَنَسَ عَنْهُ حُذَيْفَةُ، فَلَمَّا أَتَاهُ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا حُذَيْفَةُ، رَأَيْتُكَ ثُمَّ انْصَرَفْتَ؟" قَالَ: لِأَنِّي كُنْتُ جُنُبًا. قَالَ:" إِنَّ الْمُسْلِمَ لَيْسَ يَنْجُسُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب باہر تشریف لاتے تھے، تو آپ اپنے اصحاب میں سے جسے بھی دیکھتے تھے اُس کے چہرے پر ہاتھ پھیرتے تھے اور اسے دعا دیتے تھے، راوی بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، تو سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ آپ کو سامنے نظر آئے، لیکن سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ آپ سے ملے بغیر ایک طرف ہو گئے، پھر جب وہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اے حذیفہ! میں نے تمہیں دیکھا تھا؟ لیکن پھر تم مڑ گئے، انہوں نے عرض کی: اس کی وجہ یہ تھی کہ میں جنابت کی حالت میں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسلمان نجس نہیں ہوتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور امام طبرانی کے استاد کے علاوہ اس کے تمام رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1500]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1501
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: صَافَحَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جُنُبٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ وَوَثَّقَهُ فِي أُخْرَى، وَوَثَّقَهُ مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ مصافحہ کر لیا، حالانکہ میں جنابت کی حالت میں تھا،
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مندل بن علی ہے، جس کو امام أحمد نے، اور ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، دوسری روایت کے مطابق انہوں نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، معاذ بن معاذ نے بھی اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1501]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1502
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَسْتَدْفِئُ بِامْرَأَتِهِ فِي الشِّتَاءِ وَهِيَ جُنُبٌ وَقَدِ اغْتَسَلَ هُوَ، وَيَتَبَرَّدُ بِهَا فِي الصَّيْفِ وَهُمَا كَذَلِكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ابن جریج بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سردیوں میں، اپنی اہلیہ کو ساتھ لگا کر، گرمائش حاصل کرتے تھے، حالانکہ وہ خاتون جنابت کی حالت میں ہوتی تھیں، اور سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ غسل کر چکے ہوتے تھے، اسی طرح گرمی میں وہ اس خاتون کے ذریعے ٹھنڈک حاصل کرتے تھے، حالانکہ وہ دونوں اسی حالت میں ہوتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطَّهَارَةِ/حدیث: 1502]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں