الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الصُّبْحِ .
صبح کی نماز کا وقت
حدیث نمبر: 1776
وَلِرَافِعٍ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ أَيْضًا: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" نَوِّرُوا بِالصُّبْحِ بِقَدْرِ مَا يُبْصِرُ الْقَوْمُ مَوَاقِعَ نَبْلِهِمْ".
وَهُمَا مِنْ رِوَايَةِ هُرَيْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، وَقَدْ ذَكَرَهُمَا ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِي أَحَدٍ مِنْهُمَا جَرْحًا وَلَا تَعْدِيلًا. قُلْتُ: وَهُرَيْرٌ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: يَرْوِي عَنْ أَبِيهِ.

امام طبرانی نے معجم کبیر ہی میں، سیدنا رافع رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”صبح کی نماز اتنی روشنی میں ادا کرو کہ لوگ اتنی دور تک دیکھ سکیں کہ جتنی دور تیر جا کے گرتا ہے“۔
یہ دونوں روایات ہریر بن عبدالرحمن بن رافع بن خدیج نے نقل کی ہیں ان دونوں راویوں کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، اور ان دونوں نے ان میں سے کسی ایک کے بارے میں کوئی جرح یا تعدیل نقل نہیں کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: کہ ہریر نامی راوی کا تذکرہ ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے، اس نے اپنے والد سے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1776]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن