🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

59. بَابُ الصَّلَاةِ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فِي السَّحَرِ .
سحری کے وقت مسجد کے آگے والے حصے میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1983
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ: دَخَلَ الْمَسْجِدَ حَابِسُ بْنُ سَعْدٍ الطَّائِيُّ مِنَ السَّحَرِ، وَقَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَأَى النَّاسَ يُصَلُّونَ فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ فَقَالَ: مُرَاءُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، أَرْعِبُوهُمْ فَمَنْ أَرْعَبَهُمْ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ، فَأَتَاهُمُ النَّاسُ فَأَخْرَجُوهُمْ، فَقَالَ: إِنَّ الْمَلَائِكَةَ تُصَلِّي فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ مِنَ السَّحَرِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ غَابِرٍ الْأَلْهَانِيُّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
عبداللہ بن غابر الہانی بیان کرتے ہیں: سیدنا حابس بن سعد طائی رضی اللہ عنہ سحری کے وقت مسجد میں داخل ہوئے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ نصیب ہوا تھا انہوں نے مسجد کے آگے والے حصے میں کچھ لوگوں کو نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا تو ارشاد فرمایا: رب کعبہ کی قسم یہ دکھاوا کرنے والے لوگ ہیں انہیں بھگاؤ جو شخص انہیں بھگائے گا وہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا، تو کچھ لوگ ان لوگوں کے پاس گئے (یا سیدنا حابس بن سعد رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے پاس گئے) اور انہیں وہاں سے نکال دیا پھر سیدنا حابس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بے شک فرشتے سحری کے وقت مسجد کے آگے والے حصے میں نماز ادا کرتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن غابر الہانی ہے میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1983]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں