🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

88. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الْجَمَاعَةِ .
باجماعت نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2143
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولَانِ: سَمِعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي آخِرِ خُطْبَتِهِ يَقُولُ:" إِنَّ مَنْ حَافَظَ عَلَى هَؤُلَاءِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ الْمَكْتُوبَاتِ فِي جَمَاعَةٍ كَانَ أَوَّلَ مَنْ يَجُوزُ عَلَى الصِّرَاطِ كَالْبَرْقِ اللَّامِعِ، وَحَشَرَهُ اللَّهُ فِي أَوَّلِ زُمْرَةٍ مِنَ التَّابِعِينَ، وَكَانَ لَهُ فِي كُلِّ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ حَافِظٌ عَلَيْهِنَّ كَأَجْرِ أَلْفِ شَهِيدٍ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ وَهُوَ مُدَلِّسٌ وَقَدْ عَنْعَنَهُ.
ابوسلمہ بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ فرماتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے آخری خطبے میں یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص یہ پانچ فرض نمازیں جماعت کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ ادا کرتا رہے گا وہ پل صراط پر سے پہلے گزرنے والے افراد میں شامل ہو گا، جو بجلی کے چکنے کی طرح گزریں گے اور اللہ تعالیٰ اس کا حشر پیروی کرنے والوں کے پہلے گروہ میں کرے گا، اور ان (نمازوں) کی حفاظت کرنے والے شخص کو دن اور رات میں ایک ہزار شہیدوں کی مانند اجر ملے گا جنہیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بقیہ بن ولید ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، اس نے اس روایت کو عنعنہ کے طور پر نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2143]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6637»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف، بوجہ تدلیسِ بقیہ بن ولید و عنعنہ۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2144
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَلْقَى اللَّهَ غَدًا مُسْلِمًا فَلْيُحَافِظْ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ حَيْثُ يُنَادَى بِهِنَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ رِجْلَةَ مَوْلَاةِ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهَا.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہو کہ کل وہ مسلمان ہونے کے عالم میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو تو اسے پانچ نمازوں کو باقاعدگی سے ادا کرنا چاہیے جہاں ان کے لئے اذان دی جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں رجلہ کے حوالے سے نقل کی ہے، جو عبدالکریم کی کنیز ہے، اس کے حوالے سے یہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول ہے میں نے اس خاتون کے حالات بیان کرتے ہوئے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2144]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8451»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں