الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
130. بَابُ مَنْ أَمَّ النَّاسَ فَلْيُخَفِّفْ .
جو شخص لوگوں کی امامت کرے اسے مختصر نماز پڑھانی چاہیے
حدیث نمبر: 2381
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَجَوَّزُوا فِي الصَّلَاةِ فَإِنَّ خَلْفَكُمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مختصر نماز پڑھاؤ کیونکہ تمہارے پیچھے ضعیف عمر رسیدہ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2381]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2381]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12338»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2382
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: رَكْعَتَانِ مِنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَفُّ مِنْ رَكْعَةٍ مِنْ صَلَاتِكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی دو رکعات تم لوگوں کی نماز کی ایک رکعت سے زیادہ مختصر ہوتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2382]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2382]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 5024، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 275»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 2383
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتَ صَبِيٍّ فِي الصَّلَاةِ فَخَفَّفَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: (ایک مرتبہ نماز پڑھاتے ہوئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کی آواز سنی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کو مختصر کر دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2383]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2383]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند ابي هريرة رضى الله عنه 9392، أخرجه مسند أحمد برقم: 9298»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2384
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَسْمَعُ صَوْتَ الصَّبِيِّ وَأَنَا فِي الصَّلَاةِ فَأُخَفِّفُ مَخَافَةَ أَنْ تُفْتَنَ أُمُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بعض اوقات میں کسی بچے کی آواز سنتا ہوں میں اس وقت نماز پڑھا رہا ہوتا ہوں، لیکن میں نماز مختصر کر دیتا ہوں، اس اندیشہ کے تحت کہ کہیں اس کی ماں آزمائش کا شکار نہ ہو جائے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2384]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2384]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2385
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْفَجْرَ بِأَقْصَرِ سُورَتَيْنِ مِنَ الْقُرْآنِ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ:" إِنَّمَا عَجَّلْتُ - أَوْ أَسْرَعْتُ - لِتَفْرَغَ أُمُّ الصَّبِيِّ إِلَى صَبِيِّهَا" وَسَمِعَ صَوْتَ الصَّبِيِّ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ فِي الصَّحِيحِ:" إِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأُخَفِّفُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لِأَنَسٍ فِي الصَّحِيحِ:" إِنِّي لَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأُخَفِّفُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھاتے ہوئے قرآن کی دو مختصر سورتیں تلاوت کیں جب آپ نے نماز مکمل کر لی تو آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے جلدی اس لئے کی ہے تاکہ بچوں کی ماں اپنے بچے کے لئے فارغ ہو جائے راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچے کے (رونے کی) آواز سنی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے (جس کے الفاظ یہ ہیں:) ”بعض اوقات میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز مختصر کر دیتا ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2385]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوربیع سمان ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2385]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2355»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف