الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
224. بَابُ الْجَمْعِ لِلْحَاجَةِ .
کسی ضرورت کی وجہ سے دو نمازیں ایک ساتھ ادا کرنا
حدیث نمبر: 2977
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْأُولَى وَالْعَصْرِ، وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ:" صَنَعْتُ هَذَا لِكَيْ لَا تُحْرَجَ أُمَّتِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: صَدُوقٌ إِلَّا أَنَّهُ يَرْوِي عَنْ أَقْوَامٍ ضُعَفَاءَ، قُلْتُ: وَقَدْ رَوَى هَذَا عَنِ الْأَعْمَشِ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلی (یعنی ظہر کی) اور عصر کی نمازیں اور مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے ایسا اس لئے کیا ہے تاکہ میری امت حرج کا شکار نہ ہو
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس ہے، جسے یحیی بن معین اور امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ صدوق ہے، تاہم یہ ضعیف لوگوں سے روایت نقل کرتا ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نے یہ روایت اعمش سے نقل کی ہے، اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2977]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10525»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 2978
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ بِالْمَدِينَةِ مِنْ غَيْرِ خَوْفٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ خَالِدٍ الْأُمَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ خَالِدٍ الْأُمَوِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ میں کسی خوف کے بغیر دو نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن خالد اموی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2978]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن خالد اموی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2978]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8875»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف