الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
226. بَابُ الصَّلَاةِ فِي السَّفِينَةِ .
کشتی میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2991
عَنْ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَهُ أَنْ يُصَلِّيَ فِي السَّفِينَةِ قَائِمًا إِلَّا أَنْ يَخْشَى الْغَرَقَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادَهُ مُتَّصِلٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَإِسْنَادَهُ مُتَّصِلٌ.
سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا تھا کہ وہ کشتی میں کھڑے ہو کر نماز ادا کریں البتہ اگر ڈوبنے کا اندیشہ ہو، تو معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں اس کی سند متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2991]

تخریج الحدیث: «البحر الزخار مسند البزار ومما روى ابن عمر، 1183، أخرجه مسند البزار برقم: 1327»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2992
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِلَى أَرْضٍ بِشَقِّ سِرَّيْنَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِدِجْلَةَ حَضَرَتِ الظُّهْرُ فَأَمَّنَا قَاعِدًا عَلَى بِسَاطٍ فِي السَّفِينَةِ، وَإِنَّ السَّفِينَةَ لَتُجَرُّ بِنَا جَرًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
انس بن سیرین بیان کرتے ہیں: میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے ہمراہ نکل کر ”شق سرین“ نامی جگہ کی طرف گیا۔ یہاں تک جب ہم دجلہ کے مقام پر پہنچے تو ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا تو انہوں نے کشتی میں بچھونے پر بیٹھ کر ہماری امامت کی حالانکہ کشتی ہمیں لے کے چل رہی تھی
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2992]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2992]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 681»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔