🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

228. بَابٌ فِي الْجُمُعَةِ وَفَضْلِهَا .
جمعہ اور اس کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3005
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَفْضَلِ الْمَلَائِكَةِ؟ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَأَفْضَلُ النَّبِيِّينَ آدَمُ، وَأَفْضَلُ الْأَيَّامِ يَوْمُ الْجُمُعَةِ، وَأَفْضَلُ الشُّهُورِ شَهْرُ رَمَضَانَ، وَأَفْضَلُ اللَّيَالِي لَيْلَةُ الْقَدْرِ، وَأَفْضَلُ النِّسَاءِ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ نَافِعُ بْنُ هُرْمُزَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کیا میں تمہیں سب سے زیادہ فضیلت والے فرشتے کے بارے میں نہ بتاؤں وہ جبرائیل ہے، اور انبیاء میں سے زیادہ فضیلت والے سیدنا آدم علیہ السلام ہیں، اور دنوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا دن جمعہ کا دن ہے، اور مہینوں میں سب سے زیادہ فضیلت والا مہینہ رمضان کا مہینہ ہے، اور راتوں میں سب سے زیادہ فضیلت والی رات شب قدر ہے، اور خواتین میں سب سے زیادہ فضیلت والی خاتون مریم بنت عمران ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نافع بن ہرمز ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3005]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11361»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3006
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَخَلَ رَجَبٌ قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ" وَكَانَ إِذَا كَانَ لَيْلَةُ الْجُمُعَةِ قَالَ:" هَذِهِ لَيْلَةٌ غَرَّاءُ وَيَوْمٌ أَزْهَرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرُّقَادِ قَالَ الْبُخَارِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ وَجَهَّلَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب رجب کا مہینہ شروع ہو جاتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے اے اللہ! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت رکھ دے اور ہمیں رمضان تک پہنچا دے جب جمعہ کی رات آتی تھی تو آپ فرماتے تھے یہ ایک روشن رات ہے، اور یہ چمک دار دن ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زائدہ بن ابورقاد ہے امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ منکرالحدیث ہے ایک جماعت نے اسے مجہول قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3006]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2342، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3951»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3007
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَحُذَيْفَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَضَلَّ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى عَنِ الْجُمُعَةِ مَنْ كَانَ قَبْلَنَا، لِلْيَهُودِ السَّبْتَ وَلِلنَّصَارَى الْأَحَدَ، نَحْنُ الْآخِرُونَ فِي الدُّنْيَا الْأَوَّلُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمَغْفُورُ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" الْمَغْفُورُ لَهُمْ قَبْلَ الْخَلَائِقِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اللہ تعالی نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ کے دن کے بارے میں گمراہ کر دیا یہودیوں کا دن ہفتے کا دن ہے، اور عیسائیوں کا دن اتوار کا دن ہے ہم دنیا میں (آنے کے اعتبار سے) بعد والے ہیں، اور قیامت کے دن پہلے ہوں گے جن کی مغفرت تمام مخلوق سے پہلے ہو جائے گی“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت ”صحیح“ میں منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جن کی مغفرت تمام مخلوق سے پہلے ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3007]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح مسلم برقم: 856، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1368، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1083»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3008
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَلَيْلَةَ الْجُمُعَةِ أَرْبَعٌ وَعِشْرُونَ سَاعَةً لَيْسَ فِيهَا سَاعَةٌ إِلَّا وَلِلَّهِ فِيهَا سِتُّمِائَةِ عَتِيقٍ مِنَ النَّارِ" قَالَ: فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ فَدَخَلْنَا عَلَى الْحَسَنِ فَذَكَرْنَا لَهُ حَدِيثَ ثَابِتٍ فَقَالَ: سَمِعْتُهُ، وَزَادَ فِيهِ:" كُلُّهُمْ قَدِ اسْتَوْجَبَ النَّارَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ أَبِي خِدَاشٍ عَنْ أُمِّ عَوَّامٍ الْبَصَرِيِّ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات میں چوہیں گھڑیاں ہوتی ہیں ان میں سے ہر ایک گھڑی میں اللہ تعالی چھ سو افراد کو جہنم سے نجات دیتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: ہم اپنے استاد کے پاس سے نکلے اور حسن بصری کے پاس آئے ہم نے ان کے سامنے ثابت کی نقل کردہ حدیث نقل کی تو انہوں نے بتایا میں نے انہیں یہ بات کرتے ہوئے سنا ہے، اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے: ”وہ سب ایسے لوگ ہوں گئے، جن کے لئے جہنم واجب ہو چکی ہو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے عبدالصمد بن خراش کی ام عوام بصری سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3008]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں