🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

256. بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا وَالْجُلُوسِ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ .
کھڑے ہو کر خطبہ دینا اور دو خطبوں کے درمیان بیٹھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3137
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات بیان کرتے ہیں: کہ آپ جمعہ کے دن کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے پھر آپ بیٹھ جاتے تھے پھر کھڑے ہو کر (دوسرا) خطبہ ارشاد فرماتے تھے
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3137]
تخریج الحدیث: «مسند احمد بن حنبل مسند عبد الله بن العباس بن عبد المطلب 2259 المعجم الكبير للطبرانى باب الجيم باب من اسمه جابر زائدة بن قدامة حديث 1899 مصنف ابن ابي شيبة كتاب الجمعة من كان يخطب قائما 5114، أخرجه مسند أحمد برقم: 2318، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11517، 11579، 12091، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6736، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1537/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3138
وَفِي الْبَزَّارِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا بِجِلْسَةٍ.
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے ارشاد فرماتے تھے جن کے درمیان بیٹھ کر آپ فصل کرتے تھے امام طبرانی کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3138]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3139
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْطُبُ لِلْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے لئے دو خطبے دیتے تھے، اور ان دونوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3139]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6661»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3140
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ قَائِمًا وَشَهِدْتُ مُعَاوِيَةَ يَخْطُبُ قَاعِدًا فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَجْهَلِ السُّنَّةَ وَلَكِنِّي كَبِرَتْ سِنِّي وَرَقَّ عَظْمِي وَكَثُرَتْ حَوَائِجُكُمْ فَأَرَدْتُ أَنْ أَقْضِيَ بَعْضَ حَوَائِجِكُمْ قَاعِدًا ثُمَّ أَقُومُ فَآخُذُ نَصِيبِي مِنَ السُّنَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا وہ منبر پر کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے میں سیدنا معاویہ کے پاس بھی موجود تھا وہ بیٹھ کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے انہوں نے ارشاد فرمایا: میں سنت سے ناواقف نہیں ہوں لیکن میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، اور میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، اور تم لوگوں کے معاملات بہت زیادہ ہیں، اور میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں بیٹھ کر تم لوگوں کے کچھ معاملات نمٹا لوں پھر کھڑا ہو جاؤں گا، اور سنت میں سے اپنا حصہ حاصل کر لوں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 3140]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں