الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الْعِشَاءِ .
عشاء کے بعد نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 3385
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعٌ قَبْلَ الظُّهْرِ كَعَدْلِهِنَّ بَعْدَ الْعِشَاءِ، وَأَرْبَعٌ بَعْدَ الْعِشَاءِ كَعَدْلِهِنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ مِثْلَهُ فِي الصَّلَاةِ بَعْدَ الظُّهْرِ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ظہر سے پہلے چار رکعات (سنتیں) عشاء کے بعد اتنی ہی رکعات ادا کرنے کی مانند ہے، اور عشاء کے بعد چار رکعات (سنتیں) شب قدر میں اتنی ہی رکعات ادا کرنے کے برابر ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوعیزار ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے، اس سے پہلے اس کی مانند روایت جو سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول ہے، وہ ظہر کے بعد نماز ادا کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3385]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3386
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَفَعَهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ صَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ خَلْفَ الْعِشَاءِ الْأَخِيرَةِ قَرَأَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُولَيَيْنِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَفِي الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ: تَنْزِيلَ السَّجْدَةِ، وَتَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمَلِكُ كُتِبْنَ لَهُ كَأَرْبَعِ رَكَعَاتٍ مِنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو فَرْوَةٍ الرُّهَاوِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَابْنُ مَعِينٍ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: مُقَارِبُ الْحَدِيثِ وَثَّقَهُ مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَحِلُّهُ الصِّدْقُ وَكَانَتْ فِيهِ غَفْلَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص عشاء کی نماز کے بعد، چار رکعات (سنتیں) یوں ادا کرے کہ پہلی دو رکعات میں سورت الکافرون اور سورت اخلاص کی تلاوت کرے، اور بعد والی دو رکعات میں سورت تنزیل السجدۃ اور سورت ملک کی تلاوت کرے، تو یہ نماز اس شخص کے لئے شب قدر میں نماز ادا کرنے کی مانند (اجر و ثواب کے ساتھ) نوٹ کی جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سنان ابوفروہ رہاوی ہے، جسے امام أحمد علی بن مدینی اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ مقارب الحدیث ہے، مروان بن معاویہ نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: اس کا محل صدق ہے، اس میں غفلت پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3386]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12240»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3387
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ فِي جَمَاعَةٍ وَصَلَّى أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ قَبْلَ أَنْ يَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ كَانَ كَعِدْلِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مِنْ ضَعْفِ الْحَدِيثِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مِنْ ضَعْفِ الْحَدِيثِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص عشاء کی نماز با جماعت ادا کرے، اور مسجد سے نکلنے سے پہلے چار رکعات ادا کر لے، تو یہ شب قدر میں (نماز ادا کرنے) کے برابر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جسے حدیث میں ضعیف قرار دیا گیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3387]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5235»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف